’امریکہ یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات عائد کر کے ’خطرناک کھیل‘ کھیل رہا ہے‘

،تصویر کا ذریعہEPA
یورپی یونین کی ٹریڈ کمشنر کا کہنا ہے کہ امریکہ یورپی سٹیل اور ایلومینیم پر درآمدی محصولات عائد کر کے ’خطرناک کھیل‘ کھیل رہا ہے۔
سیلسیلیا مالمسٹورم نے خبردار کیا ہے کہ امریکی صدر کے اس اقدام کے یورپ کی اقتصادی بحالی اور خود امریکی صارفین کے لیے خطرناک نتائج ہوں گے۔
یورپی یونین نے بھی امریکی مصنوعات پر محصولات کی دس صفحات پر مبنی فہرست جاری کی ہے جس میں ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکل سے لے کر بوربن شراب تک شامل ہے۔
کینیڈا اور میکسیکو بھی اپنے خلاف محصولات کی جوابی اقدامات پر غور کر رہے ہیں۔
اس بارے میں مزید پڑھیے
سیلسیلیا مالمسٹورم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین امریکہ کے اس اقدام کو عالمی ادرہ تجارت میں چیلینج کرے گا تاہم امریکی مصنوعات پر محصولات عائد کرنا ضروری تھا کیونکہ ہم اپنی اشیا پر محصولات کو دیکھ کر محض خاموش نہیں رہ سکتے۔ ‘
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ٹریڈ کمشنر کے مطابق اگرہ یورپین یونین نے محصولات عائد کر کے توازن بحال کیا ہے تاہم فریقین کسی تجارتی جنگ کی حالت میں نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا ’ہم اس وقت بہت مشکل صورتحال میں ہیں۔ اور یہ صرف امریکہ کی جانب سے یورپی یونین کے حلاف لیے گئے اقدامات واپس لینے پر ہی ٹھیک ہو سکتی ہے۔‘
ڈونلڈ ٹرمپ کا موقف ہے کہ یہ محصولات امریکی سٹیل سازوں کا تحفظ کریں گے جو کہ ملکی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔

،تصویر کا ذریعہReuters
فرانسیی صدر ایمینوئل میکخواں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو کال کر کے ان محصولات کو غیر قانونی قرار دیا ہے۔
جس پر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ امریکی تجارت میں توازن تبدیل کرنے کی ضرورت تھی۔
برطانیہ کے انٹرنیشنل ٹریڈ سیکریٹری لائم فوکس کا کہنا تھا کہ سٹیل پر 25 فیصد لیوی صاف طور پر مضحکہ خیز ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’یہ انتہائی افسوس ناک عمل ہو گا اگر ہم بھی بدلے میں اپنی سب سے قریبی حلیف کے ساتھ تجارتی تنازع شروع کر دیں۔‘

،تصویر کا ذریعہGetty Images
کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ یہ اقدام قطعی ناقابلِ قبول ہے۔ انھوں نے اس دعوے کو بھی مسترد کیا کہ ان کا ملک امریکہ کے لیے قومی سلامتی کا خطرہ ہے۔
کینیڈا کا منصوبہ ہے کہ وہ یکم جولائی سے امریکہ کی 13 ارب ڈالر کی برآمددات پر 25 فیصد محصولات عائد کرے گا۔
ان اشیا میں امریکی سٹیل سے لے کر عام صارفین کے استمعال کی چیزین جیسے دہی، وسکی اور کافی شامل ہیں۔












