آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کازُواو اشیگورو نے ادب کا نوبیل انعام جیت لیا
برطانوی مصنف کازواو اشیگورو نے 2017 کا ادب کا نوبیل پرائز جیت لیا ہے۔
سویڈش اکیڈمی نے بطور مصنف ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ان کے ناولوں کی عظیم جذباتی قوت نے اس اتھاہ گہرائی کو دریافت کیا ہے جو اس دنیا کے ساتھ ہمارے خیالی تعلق کے نیچے چھپی ہے'۔
ان کے مشہور ناولوں 'دا ریمینز آف دا ڈے' اور 'نیور لیٹ می گو' پر فلمیں بنائی گئی ہیں، جن کو خاصی پذیرائی ملی۔ انھیں 1995 میں او بی ای سے بھی نوازا گیا تھا۔
62 سالہ مصنف کا کہنا ہے کہ ایوارڈ ان کے لیے بےتحاشا خوشی کا باعث ہے۔
انھوں نے آٹھ کتابیں لکھی ہیں جن کا 40 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے۔
جب بی بی سی نے ان سے رابطہ کیا تو اس وقت تک تو اشیگورو کے مطابق ابھی نوبیل کمیٹی نے اس رابطہ نہیں کیا تھا، اور انھیں یقین نہیں تھا کہ یہ خبر سچی ہے یا نہیں۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
ان کے مطابق 'یہ ایک شاندار اعزاز ہے، بنیادی طور پر اس کا مطلب یہ ہے کہ میں اب تک کے سب سے بڑے مصنفین کے نقشِ قدم پر چل رہا ہوں، تو یہ بہت بڑی تعریف ہے‘۔
کازو اشیگورو کون ہیں؟
- 1954 میں جاپان کے شہر ناگاساکی میں پیدا ہوئے۔ جب ان کے والد کو برطانیہ میں بحر جغرافیہ دان کی ملازمت ملی تو تو وہ گھر والوں کے ساتھ برطانیہ چلے گئے۔
- انھوں نے انگریزی اور فلسفے کی تعلیم یونیورسٹی آف کینٹ سے حاصل کی جس میں ایک سال کا وقفہ بھی شامل تھا جس کے دوران انھوں نے بلمورل میں کوئین مدر کے لیے بھی کام کیا۔
- یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا سے تخلیقی تحریر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی جہاں ان کے اساتذہ میں میلکم بریڈ بری اور اینگیلا کارٹر شامل تھے۔
- ان کا مقالہ ان کا پہلا اہم ناول بن گیا جس کا نام 'اے پیل ویو آف ہلز' تھا اور وہ 1982 میں شائع ہوا۔
- انھوں نے 1989 میں اپنے ناول 'دا ریمینز آف دا ڈے' پر بکرز پرائز بھی جیتا۔