کرائے کی بارات لانے پر دولہا گرفتار

،تصویر کا ذریعہSHAANXI TV
چین میں اپنی شادی پر کرائے کے اداکاروں کو بطور اپنے رشتہ دار مدعو کرنے پر ایک دولہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
دولہا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب لڑکی والوں کو معلوم ہوا کہ دولہے کے دوست اور رشتہ دار حقیقت میں کرائے پر لائے گئے اداکار ہیں۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق لڑکی والوں کو اس وقت شک ہوا جب دولہے کی طرف سے آئے ہوئے مہمان بات چیت کے دوران دولہے کی زندگی کے متعلق تفصیلات بتانے میں ناکام رہے۔
شادی کی تقریب شروع ہونے کے باوجود بھی جب لڑکے کے والدین وہاں نہیں پہنچے تو لڑکی ولوں کو یقین ہو گیا کہ دولہا کرائے کے دوست اور رشتہ دار لے کر آیا ہے۔
ایک مقامی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دولہے کے ’مہانوں‘ نے بتایا کہ ان کو فی کس بارہ ڈالر دے کر یہاں لایا گیا ہے۔
وانگ نامی دولہے کی جانب سے بلائے گئے لوگوں میں ٹیکسی ڈرائیور، طالبعلم اور دیگر عام لوگ شامل تھے۔
ایک شخص نے بتایا کہ دولہے نے اس سے سماجی رابطوں کی سائٹ پر رابطہ کیا جس کے بعد ان کے درمیان شادی میں بطور مہمان آنے کا معاوضہ طے ہوا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
بتایا جا رہا ہے کہ دولہا اور دولہن گذشتہ تین برس سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں لیکن مختلف حلقہ احباب ہونے کی وجہ سے اس سے پہلے دولہن کو کبھی شک نہیں ہوا۔
ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ دولہا نے ایسا کیوں کیا اور ایس کرنے سے وہ کسی قانون کو توڑنے مرتکب بھی ہوا ہے کہ نہیں۔
کچھ میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا غریب تھا جس کی وجہ سے لڑکی والے اس شادی کے خلاف تھے اور اپنے خاندان کو شرمندگی سے بچانے کے لیے لڑکے نے کرائے کے رشتہ دار بلانے کا فیصلہ کیا۔









