’باڑیں‘ کے موضوع پر قارئین کی منتخب تصاویر

ہم ہر ہفتے اپنے قارئین کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر کو ایک تھیم کی صورت میں شائع کرتے ہیں۔ اس بار کا موضوع ’باڑیں‘ ہے۔

رونڈا ٹف

،تصویر کا ذریعہRhonda Tough

،تصویر کا کیپشنرونڈا ٹف: ’یہ منظر بوناوسٹا نیو فاؤنڈ لینڈ کا ہے۔ اس عمارت کے عقب میں بحرِ اوقیانوس ہے اور اس کے دائیں جانب لائٹ ہاؤس ہے۔ نیو فاؤنڈ لینڈ یقیناً خوبصورت اور حیرت انگیز کینیڈینز کا گھر ہے۔‘
لورا بارنیٹ

،تصویر کا ذریعہLaura Barnett

،تصویر کا کیپشنلورا بارنیٹ: ’میں نے یہ تصویر آئیوری کے پتوں کی باڑ کی کھینچی جہاں سے میں روز کام پر جاتے ہوئے گذرتی تھی۔
سوزن روسو گلبرٹ

،تصویر کا ذریعہSusan Russo Gelbart

،تصویر کا کیپشنسوزن روسو گلبرٹ: ’ یہ باڑ تولاروسا بیسن سے اٹھنے والے سفید ریت کے ٹیلوں میں غائب ہو گئی۔‘
ایولینا بِبوا

،تصویر کا ذریعہIvelina Bibeva

،تصویر کا کیپشنایولینا بِبوا: ’میں نے یہ تصویر ایران کے شہر تہران کی سیر کرتے ہوئے ایرانی دوست فارسید کے ہمراہ کھینچی۔ اس تصویر میں نظر آنے والی بلی ہماری جانب دیکھ رہی تھی۔ وہ بعد از دوپہر کا وقت تھا۔‘
کلف روزن روڈ

،تصویر کا ذریعہCliff Rossenrode

،تصویر کا کیپشنکلف روزن روڈ: ’ یہ باڑ افریقہ کے ملک نمیبیا کےسکیلٹن کوسٹ نیشنل پارک کی ہے۔‘
کرسٹین کیروتھرز

،تصویر کا ذریعہChristine Carruthers

،تصویر کا کیپشنکرسٹین کیروتھرز: ’یہ ایک رابن پرندہ ہے جو انگلینڈ میں نیو کاسل کے نزدیک گبسائیڈ میں ایک جنگلے پر بیٹھا ہے۔‘
فل کووریٹ

،تصویر کا ذریعہPhil Couvrette

،تصویر کا کیپشنفل کووریٹ: ’یہ کوئی معمولی باڑ نہیں ہے۔ پاکستان اور انڈیا کے درمیان واہگہ بارڈر پر روزانہ پرچم اتارنے کی تقریب منعقد ہوتی ہے۔ میں نے یہ تصویر اختتامی تقریب میں بنائی۔‘
تاشیا کارلن

،تصویر کا ذریعہTacia Carlin

،تصویر کا کیپشنتاشیا کارلن نے جھولا جھولتے ہوئے ایک بچے کی تصویر بھیجی۔
آئینسلے میک وا

،تصویر کا ذریعہAinsley McWha

،تصویر کا کیپشنسب سے آخری تصویر آئینسلے کی ہے جس میں برف کی منظر کشی کی گئی ہے۔