آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
اٹھارہ سال قبل ہسپتال سے اغوا کی گئی لڑکی مل گئی
کمییا موبلی کو اٹھارہ سال قبل جولائی 1998 میں امریکی ریاست فلوریڈا کے ہسپتال سے پیدا ہوتے ہی اغوا کر لیا گیا تھا۔ کمییا کی دادی کو جب پتہ چلا کہ اس کی اغوا ہونے پوتی زندہ سلامت ہے تو خوشی سے اس کے آنسو نکل آئے۔
ولما ایکن نے بی بی سی کو بتایا کو اسے جب پتہ چلا کہ اس کی پوتی ٹھیک ہے تو وہ بہت ہی خوش ہوئی۔
کمییا کا ڈی این اے ٹسٹ کرنے کے بعد اس کی شناخت کی تصدیق کی گئی اور اس خاتون پر اغوا کا مقدمہ بنا دیا گیا ہے جسے وہ اب تک اپنی ماں سمجھتی تھی۔
حکام کے مطابق انہیں اس عرصے میں ڈھائی ہزار کے قریب اشارے ملے لیکن گزشتہ سال ایسا اشارہ ملا جس سے اس کیس کو آخرکار نمٹنانے میں مدد ملی۔
اس میں اغوا شدہ لڑکی اور گلوریا ولیمز نامی خاتون کی تصاویر سامنے آئی تھیں۔ گلوریا کو جمعہ کے روز جنوبی کیرولینا سے گرفتار کر لیا گیا۔
اغوا شدہ لڑکی نے اپنی دادی اور خاندان سے فون پر بات کی ہے اور کہا ہے کہ وہ جلد ان سے ملیں گی۔
لڑکی کی دادی کا کہنا تھا کہ انہیں یقین تھا کہ ان کی پوتی زندہ سلامت ہے، اور کوئی اس کا خیال بھی رکھ رہا ہے۔ ان کے بقول وہ دعا کرتے رہے اور انہوں نے تمام عرصے میں امید کا دامن نہیں چھوڑا۔