سکاٹ لینڈ میں حیران کن بے رنگ قوس قزح

برف کی یہ خوبصورت تصویر مغربی سکاٹ لینڈ کی ہے۔

میلون نکولسن نے یہ منظر اتوار کو اُس وقت کیمرے میں محفوظ کیا جب 'غیر معمولی طور پر خوبصورت' قوس و قزح افق پر نمودار ہوئی۔

مسٹر نکولسن نے کہا کہ 'یہ بغیر رنگوں والی قوس و قزح ہے جو نمی کے اُن ننے قطروں سے بنتی ہے جو دھند کا باعث بنتے ہیں۔'

’یہ نظارہ کرنے کے لیے ایک زبردست چیز ہے اور عمومی طور پر ایسا منظر اُس وقت دیکھنے کو ملتا ہے جب آپ اُسے دیکھیں تو سورج آپ کی پشت پر ہو۔‘

انھوں نے کہا برفانی ہواؤں کی زد میں آنے والے اس تنہا درخت نے اس تصویر کو مکمل کر دیا ہے۔

فوٹو گرافر کے مطابق یہ منظر طلسماتی یا جادوئی لمحے سے بھی بڑھ کر تھا اور اُن مناظر میں سے ایک ہے جو زندگی بھر یاد رہتے ہیں۔