آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
100 خواتین: ام یحییٰ کا حلب
حلب کو کبھی شام میں تجارت اور صنعت کا مرکز تھا سنہ 2012 سے باغیوں اور حکومتی افواج کے زیرِ قبضہ علاقوں میں منقسم ہے۔ باغیوں کے زیرِ قبضہ مشرقی حلب میں ڈھائی لاکھ افراد پھنسے ہوئے ہیں اور یہ علاقہ حکومتی افواج کی بمباری کا نشانہ بنتا رہتا ہے۔ چار بچوں کی ماں ام یحییٰ ایک اکاؤنٹنٹ تھیں۔ بی بی سی کے 100 خواتین سیزن کے لیے انھوں نے جنگ زدہ علاقے میں اپنی زندگی میں ہمیشہ کے لیے آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں بتایا۔