آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
امریکہ: ہم جنس شایوں کی مخالفت پر ریاست الاباما کے چیف جسٹس معطل
امریکی ریاست الاباما کی چیف جسٹس کو وفاقی عدالت کے جانب سے ہم جنس پرست شادیوں کے فیصلے کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کردیاگیا ہے۔
عدالتی پینل کے فیصلے کے مطابق 69 سالہ رائے مور نے عدالتی اقدار کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ججوں کو ہم جنس پرستوں کی شادی کے لائسنس جاری نہ کرنے کا حکم دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ سخت گیر تنظیموں کی جانب سے 'سیاسی بنیادوں کی گئی کوشش ہے۔' ان کے وکیل نے اس فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔
کنزرویٹو جج رائے مور کو دوسری بار معطل کیا گیا۔ سنہ 2003 میں انھیں ایک سرکاری عمارت سے 'ٹین کمانڈمینٹس' کی یادگار ہٹانے سے انکار پر معطل کیا گیا تھا۔
رائے مور سنہ 2012 میں وہ ریاست الاباما کی سپریم کورٹ کے دوبارہ چیف جسٹس منتخب ہوئے تھے۔
جمعے کو سنائے جانے والے فیصلے میں نو ارکان پر مشتمل الاباما کورٹ آف دی جیوڈیشری نے متفہ طور پر رائے مور کو ان کی بقیہ مدت ملازمت کے لیے بغیر تنخوا معطل کیا ہے۔
اس فیصلے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رائے مور کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 'سخت گیر ہم جنس پرست اور ٹرانسجینڈر تنظیموں کی جانب سے سیاسی بنیادوں پر مجھے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ میں ان کے غیر اخلاقی ایجنڈے کے خلاف کھل کر بولا ہوں۔'
عدالتی پینل کے مطابق رائے مور کی جانب سے چھ جنوری کو دیا گیا ایک فیصلہ امریکہ کی سپریم کورٹ کے جون 2015 کے ہم جنس پرست شادیوں کے تاریخی فیصلے کے خلاف تھا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
خیال رہے کہ رائے مور ہم جنس پرست شادیوں کے مخالف رہے ہیں اور ماضی میں وہ ہم جنس پرستی کو 'وراثتی گناہ' بھی کہہ چکے ہیں۔
ان کی معطلی کا شہری حقوق کی تنظیموں کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے۔