BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 25 January, 2008, 15:38 GMT 20:38 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
شعیب کنٹریکٹ سے محروم
 

 
 
شعیب اختر کی فٹنس پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے
فاسٹ بولر شعیب اختر پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا سینٹرل کنٹریکٹ حاصل نہیں کرسکے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے جن پندرہ کرکٹرز کو اس سال کنٹریکٹ دینے کا اعلان کیا ہے ان میں شعیب اختر کا نام شامل نہیں ہے۔ تاہم شعیب اختر کو ان چھ کرکٹرز میں شامل کیا گیا ہے جنہیں خصوصی ریٹینر شپ دی جائے گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف نے جمعہ کو پریس کانفرنس میں شعیب اختر کو کنٹریکٹ نہ دینے کے بارے میں بتایا کہ وہ بورڈ کے وضع کردہ پوائنٹس سسٹم کے معیار پر پورا نہیں اترے جس کا تعلق فٹنس کارکردگی اور ڈسپلن سے ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے دورے میں شعیب اختر تینوں ٹیسٹ کھیلنے کے باوجود بیماری کا شکار رہے اور دہلی ٹیسٹ کے بعد انہیں چند روز تک ہسپتال میں بھی رہنا پڑا تھا۔

شعیب اختر کے علاوہ فاسٹ بولر محمد سمیع بھی کنٹریکٹ لسٹ سے باہر ہوگئے ہیں انہیں بھی ریٹینرشپ دی جارہی ہے تاہم حیران کن طور پر ان فٹ محمد آصف اور عمرگل کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نسیم اشرف نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ وہ یا کرکٹ بورڈ شعیب اختر کےخلاف ہے۔

شعیب اختر کو سینٹرل کنٹریکٹ نہ دینے کا پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ اس لیے غیر متوقع نہیں کہ بھارت کے دورے کے بعد سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے مختلف عہدیدار شعیب اختر کے بارے میں متضاد بیانات دیتے آئے تھے جس سے ظاہر ہوتا تھا کہ انہیں کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا جاچکا ہے۔

جن کرکٹرز کو اس سال سینٹرل کنٹریکٹ دیے گئے ہیں ان میں شعیب ملک، یونس خان، محمد یوسف، مصباح الحق اور محمد آصف اے کیٹگری میں کامران اکمل، سلمان بٹ، عمرگل، شاہد آفریدی اور سہیل تنویر بی کیٹگری میں جبکہ یاسر عرفات، راؤ افتخار، دانش کنیریا اور فواد عالم سی کیٹگری میں شامل ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے   پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد