|
ٹیم کی فٹنس کے لیے بھی کوچ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی فٹ نس بہتر کرنے کے لیے آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے رگبی ٹیم کے ایک فٹ نس کوچ کی خدمات حاصل کر لی ہیں۔ ڈیوڈ ڈوئر نامی یہ کوچ پاکستان کی ٹیم کے آسٹریلوی کوچ جیف لاسن کے ساتھ ہی پاکستان آ رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے انہیں دو سال کے لیے ٹیم کی فٹ نس بہتر کرنے کی ذمہ داری دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن ذاکر خان کے مطابق اس معیاد کو دو سال کے بعد بڑھایا بھی جا سکتا ہے۔ ذاکر خان نے بتایا کہ پی سی بی نے اس عہدے کے لیے اشتہار دیئے تھے اور تمام درخواست دینے والوں میں یہ بہترین کوچ تھے البتہ انہوں نے تسلیم کیا کہ جیف لاسن سے ان کی تقرری کے لیے مشورہ کیا گیا تھا۔ ڈیوڈ ڈوئر جو کہ پی سی بی کے ساتھ معاہدے سے پہلے نیو ساؤتھ ویلز سے منسلک وارکا رگبی کلب کے ساتھ وابستہ تھے انہیں اس سے پہلے کسی کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ نہیں ہے۔ ایک رگبی کوچ کو پاکستان کی ٹیم کی فٹ نس بہتر کرنے کی ذمہ داری دینے کی وجہ بتاتے ہوئے ذاکر خان نے کہا کہ فٹ نس کے شعبے میں ہمیشہ سے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کمزور رہی ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی خواہش تھی کہ اس شعبے پر کام کے لیے کسی موزوں شخص کا انتخاب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ ڈوئر ایک پروفیشنل کوچ ہیں اور ضروری نہیں کہ ان کا تعلق کرکٹ سے ہو اور ویسے بھی ہر کھیل کے لیے فٹ نس ضروری ہے اور فٹ نس کے بنیادی اصول ایک جیسے ہوتے ہیں۔ | اسی بارے میں انڈین لیگ: کرکٹرز کے قانونی مشورے02 August, 2007 | کھیل انڈین لیگ کھیلیں: سابق کرکٹرز03 August, 2007 | کھیل جرمانے کے خلاف شعیب کی اپیل13 August, 2007 | کھیل سیاستداں ناکام، کھلاڑی کامیاب 14 August, 2007 | کھیل ’سینٹرل کانٹریکٹ سے آزاد کرو‘16 August, 2007 | کھیل انضمام کا یارکشائر کاؤنٹی سے معاہدہ 15 August, 2007 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||