|
لاسن 20 اگست کو پاکستان میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
آسٹریلیا کی جانب سے اپنے شہریوں کو پاکستان نہ جانے کی ہدایت کے باوجود پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے نئے کوچ جیف لاسن 20 اگست کو پاکستان آرہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر ذاکر خان کا کہنا ہے کہ ان کو ٹکٹ بھجوا دی گئی ہے اور جیف لاسن نے کوئی خدشات ظاہر نہیں کیے۔ جیف لاسن تو پاکستان آ رہے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر نسیم اشرف کا کہنا ہے کہ انہیں ’کرکٹ آسٹریلیا‘ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جونیئر اور سینیئر ٹیمیں شیڈیول کے مطابق پاکستان کا دورہ کریں گی۔ آسٹریلین ہاکی فیڈریشن کے پاکستان میں ہونے والے چمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کے بعد ’کرکٹ آسٹریلیا‘ کے ترجمان نے ایک نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا کی ہاکی ٹیم کے انکار کے باوجود ان کی اے کرکٹ ٹیم اور انڈر 19 ٹیم پاکستان کھیلنے کے لیے جائیں گی۔ اس طرح کی اطلاعات ہیں کہ آسٹریلین ہاکی فیڈریشن نے نہ صرف اپنی ٹیم کو بھجوانے سے روکا ہے بلکہ وہ ان ممالک کو بھی مشورہ دے رہے ہیں کہ پاکستان نہ جائیں جو چیمپیئنز ٹرافی کے ریزرو ممالک ہیں۔ ان ممالک میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے آسٹریلین ہاکی کے اس رویے پر شدید احتجاج کیا ہے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آسٹریلین ہاکی فیڈریشن کا سیکیورٹی خدشات کے تحت نہ آنا صرف ایک بہانہ ہے اور یہ رویہ متعصبانہ ہے۔ ترجمان کے مطابق آسٹریلین ہاکی فیڈریشن دراصل چیمپیئنز ٹرافی کو پاکستان سے منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور دوسرے ممالک کو پاکستان نہ جانے کی ترغیب دینے سے ان کے عزائم واضح ہو رہے ہیں۔ چیمپیئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ دراصل انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کا شیڈیول ٹورنامنٹ ہوتا ہے اور اس ٹورنامنٹ کو کروانے سے میزبان ملک کو کافی مالی فائدہ ہوتا ہے۔ |
اسی بارے میں دو ہفتوں کے دوران آٹھ خود کش حملے18 July, 2007 | پاکستان ہنگو اور حب میں دھماکے، 33 ہلاک19 July, 2007 | پاکستان سکیورٹی فورسز کی تین چوکیاں تباہ21 July, 2007 | پاکستان قبائلی علاقے: خود کش حملوں کی جڑ27 July, 2007 | پاکستان اسلام آباد دھماکہ: ایک اور ہلاک27 July, 2007 | پاکستان حملہ آور کی شناخت پر انعام30 July, 2007 | پاکستان سوات : پولیس چوکی میں دھماکہ01 August, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||