BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 March, 2007, 02:03 GMT 07:03 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
بنگلہ دیش، آسٹریلیا کا مقابلہ آج
 

 
 
بنگلہ دیش پونٹنگ، ہیڈن اور گلکرسٹ جیسے بڑے ناموں سے سے خائف نہیں ہے: حبیب البشر
بھارت کو ہرا کر عالمی کرکٹ کپ کے سپر ایٹ مرحلے میں پہنچنے والا ملک بنگلہ دیش آج دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کے خلاف اینٹیگا میں صف آراء ہوگا۔

سنیچر کا میچ بنگلہ دیش کا سپر ایٹ مرحلے کا پہلا اور آسٹریلیا کا دوسرا میچ ہوگا۔زیادہ تر مبصرین کے خیال میں آسٹریلیا کی موجودہ فارم کے پیش نظر اس میچ میں کسی حیران کن نتیجے کا امکان کم ہی ہے۔

اس کے باوجود بھی آسٹریلین کپتان رکی پونٹگ کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میچ کو بھی کسی بھی دوسری مضبوط ٹیم کے خلاف مقابلے کے طور پر ہی لے رہی ہے۔

پونٹنگ کے مطابق ان کی ٹیم بنگلہ دیش کا مقابلہ بالکل ایسے ہی کرے گی جیسے جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں کا۔

ان کہنا تھا کہ بنگلہ دیش بہت اچھی ٹیم ہے اور ایک روزہ کرکٹ تو ایسی ہے کہ میچ کے دن ذرا سی غلطی مہنگی پڑ سکتی ہے لہٰذا آسٹریلین ٹیم تو بہترین کارکردگی اور نتیجے کے لیے ہی میدان میں اترے گی۔

رکی پونٹنگ کا یہ بھی کہنا تھا بنگلہ دیش کی پرفارمنس جس طرح بہتر ہوئی ہے اور وہ جیسے سپر ایٹ میں پہنچے ہیں، اس کی روشنی میں بنگلہ دیش کو معمولی نہیں سمجھا جاسکتا۔

بنگلہ دیش کے کپتان حبیب البشر کے مطابق ان کی ٹیم آسٹریلیا کو ہرا سکتی اور اگر ایسا ہوا تو اس بار لوگوں کو بہت حیرانی نہیں ہوگی۔

ان کے مطابق عالمی کپ کا ابتدائی مرحلہ ان کی ٹیم کے لیے زیادہ سخت تھا کیونکہ ابتدائی مرحلے میں تو ان کی ٹیم ہر میچ اپنا آخری میچ سمجھ کر کھیل رہی تھی جبکہ سپر ایٹ میں کم از کم چھ میچ کھیلنے کا تو موقع ہے۔

حبیب البشر نے یہ بھی کہا ان کی ٹیم میک گرا جیسے بولروں اور پونٹنگ، ہیڈن اور گلکرسٹ جیسے بڑے ناموں سے سے خائف نہیں ہے۔

 
 
کچھ اور کرنا ہوگافیورٹ مگر۔۔۔
آسٹریلیا کی ٹیم پر جوناتھن ایگنیو کا کالم
 
 
رکی پونٹنگرکی کا بالنگ اٹیک
انگلینڈ کے خلاف پونٹنگ کی بے یقینی
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد