BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 29 January, 2007, 12:35 GMT 17:35 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’ہم نے فتح کا سنہرا موقع گنوا دیا‘
 
انضمام الحق
’یہ موقع میرے کیرئر کے مایوس کن لمحات میں سے ایک ہے‘
پاکستان کے کپتان انضمام الحق کا کہنا ہے اگر پاکستانی ٹیم چاہتی ہے کہ اسے بہترین ٹیموں میں شمار کیا جائے تو اسے بیرونِ ملک کھیلی جانےوالی سیریز میں فتح حاصل کرنا ہو گی۔

انہوں نے یہ بات جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد کہی۔ پاکستان نے اپنی گزشتہ چھ غیر ملکی سیریز میں سے صرف ایک میں فتح حاصل کی ہے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ’ ہم نے اپنے ملک میں بہت سی سیریز جیتی ہیں لیکن اگر ہم بہترین ٹیموں میں شامل ہونا چاہتے ہیں تو ہمیں غیرملکی سرزمین پر بھی جیتنا ہو گا‘۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ’ہم نے ایک بہترین ٹیم کے خلاف بیرونِ ملک سیریز جیتنے کا سنہرا موقع گنوا دیا ہے اور یہ میرے کیرئر کے مایوس کن لمحات میں سے ایک موقع ہے ‘۔

تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سیریز میں پاکستان کے لیے محمد آصف اور دانش کنیریا کی کارکردگی جیسی مثبت چیزیں بھی سامنے آئیں۔ انہوں نے کہا ’آصف کو نہ صرف لینتھ پر مکمل قابو ہے بلکہ وہ گیند کو دونوں جانب سوئنگ کروا سکتا ہے۔ وہ جلد ہی بلے باز کی کمزوری بھانپ کر اسے آؤٹ کرنے کی کوشش کرتا ہے‘۔

دانش کنیریا کے بارے میں پاکستانی کپتان نے کہا کہ’ دانش نے اپنی بالنگ میں بہتری پیدا کی ہے اور اس میں 500 وکٹیں لینے کی صلاحیت موجود ہے‘۔

پاکستان کے سابق کپتان عمران خان نے بھی محمد آصف کو پاکستان کرکٹ کا اثاثہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ’ آصف بہترین کھلاڑی بننے کی راہ پرگامزن ہے اور اگر وہ ویٹ ٹریننگ کی مدد سے اپنی رفتار میں کچھ اضافہ کر لے تو وہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے‘۔

عمران خان نے ٹیم مینجمنٹ پر بیٹنگ آرڈر کے حوالے سے بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا ’محمد یوسف رکی پونٹنگ کی طرح اس وقت دنیا کا بہترین بلے باز ہے اور آپ نے کیا کبھی پونٹنگ کو نمبر تین سے نیچے کھیلتے دیکھا ہے؟‘

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد