|
پادریوں کے فٹبال کلب کی امید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک سینیئر رومن کیتھولک پادری نے امید ظاہر کی ہے کہ ایک دن ویٹیکن کی بھی ایسی فٹبال ٹیم ہو گی جو اٹلی کے بہترین کلبوں کے ساتھ مقابلہ کر سکے گی۔ سیکرٹری آف سٹیٹ کاڈینل ٹارکیسیو برٹون کا کہنا تھا کہ اٹلی کے کیتھولک یوتھ کلبوں میں بے شمار ایسے فٹبالر موجود ہیں جو ملکی سطح پر فٹبال کھیلنے کے اہل ثابت ہو سکتے ہیں۔ یاد رہے کہ چرچ کے تحت چلنے والی یونیورسٹیوں اور یوتھ کلبوں میں بہت سے برازیلی بھی زیرِ تعلیم ہیں جو پادری بننے کے لیئے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ کی جائے رہائش ویٹیکن میں فٹبال کے کھیل کے بہت سے شائقین موجود ہیں اور کارڈینل برٹون ان میں سے ایک ہیں۔ وہ اطالوی کلب یونیٹنس کے حامی ہیں اور جب وہ جینووا کے آرچ بشپ تھے تو انہوں نے ایک مقامی ٹی وی پر فٹبال میچ پر تبصرہ بھی کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ’ میں اس امکان کو رد نہیں کرتا کہ مستقبل میں ایک ایسی فٹبال ٹیم بنائی جا سکتی ہے جو روما، انٹر میلان اور سیمپڈوریا جیسے کلبوں کا مقابلہ کر سکے‘۔ ویٹیکن کی فٹبال ٹیم کی تجویز کے حوالے سے جہاں تک رقم کی فراہمی کی بات ہے تو اس سلسلے میں بھی ویٹیکن کو کسی پریشانی کا سامنا نہیں ہوگا۔ ایسے حالات میں صرف دو سوالات باقی رہ جاتے ہیں ایک تو یہ کہ کیا دنیا کی اس سب سے چھوٹی ریاست کی ٹیم اٹلی کی مقامی لیگ میں شریک ہوگی اور ایسا ہوا تو اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں کیا ہو گا؟ تاہم ایک ایسے وقت میں جب کہ اٹلی میں فٹبال کا کھیل رشوت ستانی جیسے متعدد تنازعات کا شکار ہے، شاید یہ تجویز فٹبال کے کھیل کے حوالے سے ایک روشنی کی کرن ہے۔ | اسی بارے میں اطالوی کلبوں کی اپیل کی سماعت22 July, 2006 | کھیل اٹلی عالمی فٹبال کپ چیمپئن بن گیا09 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||