|
یاسر عرفات، عبد الرحمن ٹیم میں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عالمی کرکٹ کونسل نے چیمیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی ٹیم میں شعیب اختر اور محمد آصف کی جگہ متبادل بالروں کی شمولیت منظور کر دی ہے۔ محمد آصف اور شعیب اختر کو سولہ اکتوبر کو ممنوعہ ادویات کے ٹیسٹ کے پاسیٹو رزلٹ آنے پر واپس بھیج دیا گیا تھا۔ اب آئی سی سی کی ٹیکنکل کمیٹی نے آلراؤنڈر یاسر عرفات اور بائیں ہاتھ سے گیند کرنے والے بولر عبد الرحمن کو ٹیم میں شمولیت کی اجازت دے دی ہے۔ یہ بات آئی سی سی کے ایک بیان میں بتائی گئی ہے۔ لیکن مقابلے کے پہلے میچ کے لیے پاکستان کے پاس ٹیم مکمل کرنے کے لیے صرف بارہ کھلاڑی ہیں۔ پاکستان سری لنکا کے خلاف اس مقابلے کا پہلا میچ منگل کو کھیل رہا ہے۔ |
اسی بارے میں کرکٹ بھی ڈوپنگ تنازعات کی لپیٹ میں17 October, 2006 | کھیل شعیب اختر، آصف لاہور پہنچ گئے16 October, 2006 | کھیل بیرونی لِنک بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||