BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Sunday, 20 August, 2006, 17:30 GMT 22:30 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
شعیب، شاہد ایک روزہ ٹیم میں شامل
 
شعیب ملک
شعیب ملک اب فٹ ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے لیئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔

زخمی شعیب ملک اور شاہد یوسف کو سکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ سے محمد سمیع، فیصل اقبال اور شاہد نذیر کو واپس پاکستان بھیجنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

ایک روزہ سیریز ٹیسٹ میچوں کے خاتمے پر تیس اگست سے شروع ہوگی۔

ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے۔

آل راؤنڈر شعیب ملک کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آغاز پر ہی کُہنی میں تکلیف کے سبب واپس پاکستان آنا پڑا تھا۔ اب وہ فٹ ہیں۔

شعیب ملک کا کہنا تھا کہ انہیں اب بولنگ یا بیٹنگ کے دوران کوئی تکلیف محسوس نہیں ہو رہی ہے۔

تیسرے نمبر پر بیٹنگ کرنے والے شاہد یوسف کا تعلق بھی شعیب ملک کی طرح سیالکوٹ سے ہے۔ بیس سالہ شاہد پہلی مرتبہ پاکستانی سکواڈ میں شامل ہوئے ہیں۔ وہ پاکستان اکیڈیمی ٹیم کے کپتان ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں اے ٹیم کے رکن کی حیثیت سے آسٹریلیا کا دورہ کیا تھا۔ وہ کچھ عرصے سے مقامی کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

شاہد نے سکواڈ میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پلینگ الیون کا بھی حصہ بنیں۔

 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد