|
پاکستان کو گیند خراب کرنے پر سزا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اوول ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن پاکستان پر گیند کو خراب کرنے کے الزام میں سزا کے طور پر انگلینڈ کو پانچ رن دیئے گئے۔ میچ کے امپائروں ڈیرل ہیئر اور بلی ڈوکٹروو نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب گیند نے ریورس سونگ ہونا شروع کیا اور کُک عمر گُل کی ایسی ہی ایک گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اس وقت انگلینڈ کا سکور دو سو تیس تھا۔ امپائروں نے گیند کے معائنے کے بعد فیصلہ کیا یہ کھیل کے دوران معمول کے مطابق خراب نہیں ہوئی۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان انضمام الحق اس فیصلے سے خوش نظر نہیں آیے اور ٹیم کے کوچ نے فوری طور میچ کے ریفری مائک پروکٹر سے رابطہ کیا۔ میچ کے چوتھے امپائر ٹریور جیسٹی گیندوں کا ایک ڈبہ لے کر میدان میں گئے اور انگلینڈ کے بلے بازوں پال کالنگوڈ اور کیون پیٹرسن کو نئی گیند منتخب کرنے کا موقع دیا گیا۔ | اسی بارے میں بال ٹیمپرنگ: ڈراوڈ پر جرمانہ21 January, 2004 | کھیل سکینڈلز کرکٹرز کے تعاقب میں 27 January, 2005 | کھیل شعیب اختر کی اپیل مسترد22 October, 2003 | کھیل شعیب اختر پھر زیِر عتاب18 October, 2003 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||