BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 18 August, 2006, 09:00 GMT 14:00 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
اوول : پاکستان کی پوزیشن مضبوط
 
محمد یوسف
محمد یوسف سیریز کی تیسری سینچری کے نزدیک پہنچ رہے ہیں۔
اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان نے کھیل کے اختتام تک تین وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنائے ہیں اس طرح پاکستان کی برتری ایک سو تریسٹھ رنز کی ہو چکی ہے اور اس کے آٹھ کھلاڑی ابھی باقی ہیں۔ محمد یوسف سیریز کی تیسری سینچری مکمل کر کے کھیل رہے ہیں۔

دوسرے روز آؤٹ انگلینڈ کی ٹیم صرف وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔ آؤٹ ہونے والے دونوں کھلاڑی، عمران فرحت اور محمد حفیظ، سینچری بنانے میں ناکام رہے۔محمد حفیظ پچانوے رنز پر آؤٹ ہوئے جبکہ عمران فرحت اکانوے رنز بنا کر آؤٹ ہو ئے۔


دونوں وکٹیں میتھیو ہوگارڈ نے حاصل کیں۔

اوپنر محمد حفیظ جو پہلے روز گھٹنے میں تکلیف کی وجہ میدان سے باہر چلے گئے عمران فرحت کے آؤٹ ہونے کے بعد کھیلنے کے واپس آئے اور انتہائی دلکش شاٹ کھیلے ہوئے ماہرین کی داد حاصل کی۔محمد حفیظ پچانوے کے سکور پر اس وقت آؤٹ ہوگئے جب انگلینڈ نے دوسری نئی گیند حاصل کی۔

دوسری جانب محمد یوسف ایک سو پندرہ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی دو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر چکی ہے اور انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ وہ اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز تین صفر سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔

اوول کے میدان پر ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا ریکارڈ نہایت اچھا ہے اور اس نے اس میدان پر کھیلے گئے سات میں سے تین میچ جیتے ہیں جن میں سے دو سنہ 1990 میں ایک ہی سیریز میں جیتے گئے تھے۔

پاکستان کی ٹیم: انضمام الحق، کپتان، عمران فرحت، محمد حفیظ، یونس خان محمد یوسف، فیصل اقبال، کامران اکمل، عمر گل، شاہد نذیر، محمد آصف، دانش کنیریا۔

انگلینڈ کی ٹیم: اینڈریو سٹراس، مارکس ٹریسکوتھک، الیسٹر کک، پال کالنگ ووڈ، کیون پیٹرسن، این بیل، ریڈ، ساجد محمود، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن، مونٹی پنیسر۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد