|
اوول: پاکستان کا عمدہ آغاز | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اوول ٹیسٹ کے پہلے دن پاکستان نے انگلینڈ کے 173 رنز کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پرچھیانوے رنز بنائے ہیں۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے واحد کھلاڑی یونس خان تھے جو نو رنز بنا ساجد محمود کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔ اوپنرمحمد حفیظ گھٹنے میں تکلیف کی وجہ سے ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔اوپنر عمران فرحت نصف سینچری سکور مکمل کر کے کھیل رہے ہیں جبکہ محمد یوسف نے بارہ رنز بنائے ہیں۔ میچ کے اختتامی لمحات میں محمد یوسف کے دو کیچ ڈراپ گرائےگئے۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم ایک سو تہتر رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد آصف اور عمرگل خان نے چار چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ دانش کنیریا اور شاہد نذیر نےایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پاکستان نےٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ انگلینڈ کی پہلی وکٹ چھتیس کے سکور پر گری جب مارکس ٹریسکوتھک چھ رنز بنا کر عمر گل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ اینڈریو سٹراس نے انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ سکور کیا۔ سٹراس نے چالیس رنز بنائے۔ السٹر کوک اٹھاتیس اور کرس ریڈ تینتیس رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں سکورر رہے۔ آخری ٹیسٹ کے لیئے پاکستان ٹیم نےایک نئی افتتاحی جوڑی آزمانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ٹیسٹ میں اوپننگ کی ذمہ داری عمران فرحت اور محمد حفیظ نبھا رہے ہیں۔ محمد حفیظ کو پاکستان اے ٹیم کے حالیہ دورۂ آسٹریلیا میں عمدہ کارکردگی کی بنا پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان نے محمد سمیع کی جگہ فاسٹ بالر محمد آصف کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم پہلے ہی دو ٹیسٹ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر چکی ہے اور انگلش کپتان کا کہنا ہے کہ وہ اوول ٹیسٹ جیت کر سیریز تین صفر سے جیتنے کی کوشش کریں گے۔ انگلینڈ نے چوتھے ٹیسٹ کے لیئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور میتھیو ہوگارڈ کے فٹ ہو جانے کے بعد اوول ٹیسٹ میں وہی ٹیم کھیل رہے ہے جس نے ہیڈنگلے ٹیسٹ جیتا تھا۔ اوول کے میدان پر ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کا ریکارڈ نہایت اچھا ہے اور اس نے اس میدان پر کھیلے گئے سات میں سے تین میچ جیتے ہیں جن میں سے دو سنہ 1990 میں ایک ہی سیریز میں جیتے گئے تھے۔ پاکستان کی ٹیم: انضمام الحق، کپتان، عمران فرحت، محمد حفیظ، یونس خان محمد یوسف، فیصل اقبال، کامران اکمل، عمر گل، شاہد نذیر، محمد آصف، دانش کنیریا۔ انگلینڈ کی ٹیم: اینڈریو سٹراس، مارکس ٹریسکوتھک، الیسٹر کک، پال کالنگ ووڈ، کیون پیٹرسن، این بیل، ریڈ، ساجد محمود، میتھیو ہوگارڈ، سٹیو ہارمیسن، مونٹی پنیسر۔ | اسی بارے میں اوول کے ٹیسٹ میں جیت یا ہار؟16 August, 2006 | کھیل پاکستان کو ٹھہراؤ کی ضرورت16 August, 2006 | کھیل شعیب اوول ٹیسٹ سے باہر16 August, 2006 | کھیل آصف اور رانا ٹیم میں واپس13 August, 2006 | کھیل انگلینڈ: ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں13 August, 2006 | کھیل انگلینڈ نے ٹیسٹ سیریز جیت لی08 August, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||