|
محمد آصف کی ’ضرورت‘ نہیں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کی ٹیم کے فاسٹ بالر محمد آصف انگلینڈ کے خلاف اوول میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں شرکت کے لیئے انگلینڈ نہیں جائیں گے۔ محمد آصف اور اوپنر محمد حفیظ نے منگل کی رات انگلینڈ روانہ ہونا تھا لیکن اب صرف محمد حفیظ ہی انگلینڈ جا رہے ہیں اور محمد آصف کو جانے سے روک دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز سلیم الطاف نے بتایا کہ انہیں انگلینڈ سے ٹیم مینجمنٹ کی جانب سے ہدایات ملی ہیں کہ محمد آصف کو انگلینڈ نہ بھیجا جائے اور صرف محمد حفیظ ہی کو بلوایا گیا ہے۔ محمد آصف ایک روزہ سیریز کے لیئے انگلینڈ جائیں گے یا نہیں اس سلسلے میں ٹیم مینجمنٹ نے کوئی ہدایت نہیں دی ہے البتہ سلیم الطاف نے کہا کہ غالباُ انہیں ایک روزہ سیریز کے لیے ٹیم مینجمنٹ انگلینڈ بلوا لے۔ محمد آصف چوتھے ٹیسٹ میں شرکت سے محروم ہونے پر مایوس ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کھیلنے کے لیئے سو فیصد فٹ ہیں۔ یاد رہے کہ محمد آصف پہلے ٹیسٹ سے قبل ہی کینٹربری میں تربیتی میچ کے دوران ان فٹ ہوگئے تھے۔ ان کی کہنی پر دھچکا لگنے سے اندرونی چوٹ آئی تھی اور انہیں پاکستان واپس آنا پڑا تھا۔ | اسی بارے میں آصف اوول ٹیسٹ کھیلیں گے06 August, 2006 | کھیل آصف کے اوول میں کھیلنے کا امکان31 July, 2006 | کھیل اولڈ ٹریفورڈ: انگلینڈ کی مکمل برتری27 July, 2006 | کھیل دوسرے ٹیسٹ میں بھی چوٹوں کا غلبہ26 July, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||