BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 June, 2006, 12:49 GMT 17:49 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’انگلینڈ میں جیت کے امکانات ہیں‘
 

 
 
ظہیر عباس
ظہیر عباس انگلش پچوں اور موسم کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
پاکستان ٹیم کے مینیجر ظہیر عباس نے کہا ہے کہ اگر انگلینڈ کے دورہ کے دوران پاکستان کی کامیابی کے امکانات ہیں۔

ایشن بریڈمین کے نام سے مشہور ظہیر عباس نے کہا کہ انگلینڈ کی طرف سے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ہارڈ وکٹیں بنائے جانے کے فیصلے سے حیران ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہارڈ وکٹوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مرلی دھرن نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیریز برابری پر ختم کی ہے۔

ظہیر عباس نے کہا کہ اگر پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں بھی اسی طرح کی وکٹیں تیار کی گئیں جس طرح سری لنکا کے خلاف دیکھنے میں آئی ہیں تو پاکستان کی جیت کے امکانات روشن ہوں گے۔

پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی خلاف چار میچوں کی سیریز تیرہ جولائی سے شروع کرے گی۔اس کے بعد پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہو گی۔

ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز
 پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کی خلاف چار میچوں کی سیریز تیرہ جولائی سے شروع کرے گی۔اس کے بعد پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہو گی۔
 

ظہیر عباس کاؤنٹی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں اور انگلش کی پچوں اور موسم کو بہت اچھی طرح جانتے ہیں۔

ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان بیٹسمینوں کو صرف یہ مشورہ ہو گا کہ شاٹ کھیلنے میں جلد بازی نہ کریں اور وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کریں۔

ظہیر عباس کے مطابق انگلینڈ اور پاکستان دونوں کا باولنگ اٹیک اچھا ہے اس لیے بیٹنگ فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد