|
’شعیب انگلینڈ نہیں جا سکیں گے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شعیب اختر چار سے چھ ہفتے تک بالنگ نہیں کر سکتے لہزا دورہ انگلینڈ کے لیے ان کا پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے ساتھ جانے کا امکان بالکل معدوم ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شعیب اختر کے سکین کی رپورٹ دوسری رائے لینے کے لیے جنوبی افریقہ بھجوائی تھی۔ بدھ کے روز پی سی بی کو جنوبی افریقہ کے طبی ماہر کی رپورٹ موصول ہوئی جس کے مطابق شعیب اختر کے بائیں ٹخنے میں پرانا سٹریس فریکچر ابھی بھی ٹھیک نہیں ہوا اس لیے انہیں چار سے چھ ہفتے تک بالنگ کروانے سے منع کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ شعیب اختر معمول کی ورزش کر سکتے ہیں دوڑ بھی سکتے ہیں لیکن اس سٹریس فریکچر کےباعث ان سے بالنگ کروانے کا خطرہ مول نہیں لیا جا سکتا۔ کچھ اخبارات میں پاکستان کی ٹیم کے کپتان انضمام کا بھی یہ بیان شائع ہوا ہے کہ عالمی کپ انگلینڈ کے دورے سے زیادہ اہم ہے لہذا اگر شعیب اختر مکمل فٹ نہ ہو سکے تو انہیں انگلینڈ کے خلاف کھلانے کا خطرہ مول نہیں لیں گے تاکہ وہ عالمی کپ کے لیے دستیاب ہو سکیں۔ پاکستان کی ٹیم دورہ انگلینڈ کے لیے 28 جون کو روانہ ہو گی اور انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ 13 جولائی کو کھیلے گی۔ یعنی پہلے ٹیسٹ کے شروع ہونے میں ابھی بھی چار ہفتے کا وقت ہے۔ اب شعیب اختر مکمل صحت یاب ہو کر کب تک بالنگ کروا سکیں گے اور انگلینڈ کے خلاف کس ٹیسٹ میچ میں شرکت کریں گے یہ سب ابھی تک غیر واضح ہے۔ ادھرپاکستان کی ٹیم کا اعلان 8 جون کو متوقع ہے اور پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی کے چئر مین وسیم باری نے پہلے ہی واضح کر دیا ہے کہ یہ ٹیم صرف ٹیسٹ میچز کے لیے ہو گی اور ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم میں بعد ازاں تبدیلی کی جا سکے گی۔ |
اسی بارے میں شعیب کے ٹخنے میں’فریکچر‘04 June, 2006 | کھیل شعیب کی فٹنس، سوالیہ نشان برقرار01 June, 2006 | کھیل شعیب کی میڈیکل رپورٹ کا انتظار29 May, 2006 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||