|
فٹ نس کیمپ میں 21 کھلاڑی شامل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے دورے کے لیئے فٹ نس کیمپ کے کھلاڑیوں اور آسٹریلیا کے دورے کے لیئے پاکستان اے ٹیم کے فٹ نس کیمپ کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ایک ساتھ کیا۔ پاکستان کی ٹیم کے لیئے فٹ نس کیمپ اکیس کھلاڑیوں پر جبکہ اے ٹیم کے کیمپ کے لیئے انتیس کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا۔ دونوں ٹیموں کے کیمپ 25 مئی سے شروع ہوں گے۔ پاکستان ٹیم قذافی سٹیڈیم میں جبکہ اے کرکٹ ٹیم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا ڈائریکٹر عباس زیدی نے کیمپ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فٹ نس کیمپ پچیس مئی سے پانچ جون تک لگایا جائے گا اور دونوں ٹیموں کا اعلان نو جون کو کر دیا جائے گا اور پھر ان ٹیموں کا باقاعدہ کرکٹ کیمپ بارہ جون سے 20 جون تک لگایا جائے گا اور اس کیمپ میں صرف سکواڈ میں شامل سولہ کھلاڑی ہی تربیت کریں گے۔ عباس زیدی نے کہا کہ جو قومی اور اے ٹیم کے کھلاڑی آج کل انگلینڈ میں کاؤنٹی یا لیگ کرکٹ کھیل رہے ہیں انہیں فٹ نس کیمپ سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے تاکہ ان کے معاہدے متاثر نہ ہوں، البتہ ٹیم کے اعلان کے بعد ان کھلاڑیوں پر لازمی ہوگا کہ کرکٹ کیمپ میں شریک ہوں۔ اے ٹیم کے لیئے زیادہ کھلاڑیوں کے اعلان کی بابت عباس زیدی نے بتایا کہ اے ٹیم کے کیمپ میں انڈر 19 کے چار فاسٹ بالر شامل کیئے گئے ہیں تاکہ انہیں بھی تربیت دی جا سکے۔ پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر نے کہا کہ جونٹی روڈز کرکٹ کیمپ کے دوران لاہور میں ہوں گے اور باری باری دونوں ٹیموں کی فیلڈنگ میں کوچنگ کریں گے۔ پاکستان ٹیم کے کیمپ کے لیے کھلاڑی یہ ہیں پاکستان اے ٹیم کا فٹ نس کیمپ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے | اسی بارے میں آفریدی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی27 April, 2006 | کھیل شیعب کی فٹنس مشکوک26 January, 2006 | کھیل ٹیموں کا اعلان بدھ کوہوگا: وسیم باری13 May, 2006 | کھیل شعیب کی ٹیم میں شمولیت کا امکان01 April, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||