|
فیفا کے صدر پاکستان آئیں گے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ورلڈ فٹ بال فیڈریشن فیفا کے صدر سیپ بلیٹر اس سال ستمبر میں پاکستان آئیں گے۔ یہ بات پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر وفاقی وزیر امور کشمیر فیصل صالح حیات نے پیر کے روز لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں بتائی۔ فیصل صالح حیات کے مطابق فیفا کے صدر سیپ بلیٹر لاہور میں نئے تعمیر شدہ فیفا ہاؤس کے افتتاح کے لیے پاکستان آ رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سیپ بلیٹر نے ان سے پہلے اے ایف سی چیلنج کے موقع پر وعدہ کیا تھا کہ وہ جون اور جولائی میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے بعد پاکستان آئیں گے اور ہم انہیں ستمبر میں اس لیے بلانا چاہتے ہیں کہ اس مہینے میں موسم قدرے کم گرم ہوتا ہے۔ فیصل صالح حیات کے مطابق لاہور میں بنایا جانے والا فیفا گول پراجیکٹ ڈیڑھ سال کے عرصے میں بنا جس پر آٹھ لاکھ ڈالر خرچ ہوئے جس میں سے ساڑھے چار لاکھ ڈالر فیفا نے دیا اور بقیہ رقم کا انتظام پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے خود کیا۔ اس فٹبال ہاؤس میں فٹبال فیڈریشن کے مکمل سیکرٹریٹ کے علاوہ سو سے زائد کھلاڑیوں، ریفریز اور کوچز کے رہنے کا انتظام ہے۔ اس میں اکیڈمی ہے جس میں ریفری اور کوچز کے کورسز کے لیےجدید طرز کے سمعی اور بصری آلات ہیں۔ فیصل صالح حیات نے بتایا کہ ایک سال کے عرصے میں پاکستان کی فٹبال ٹیم ورلڈ رینکنگ میں بائیس درجے اوپر آئی ہے اور ایسا پاکستان کی فٹبال کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی پالیسی ہے کہ اپنے کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ بین الاقوامی میچوں کا تجربہ دیا جائے اس ضمن میں پاکستان کی ٹیم کو باہر بھی بھیجاگیا اور پاکستان میں بھی بین الاقوامی تورنامنٹس کروائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایشین فٹ بال کنفیڈریشن نے بارہ ممالک کے چمپئنز کلب کے درمیان ہونے والے ایشیا کپ 2007 کی میزبانی پاکستان کو دینے کی حامی بھری ہے۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر نے کہا کہ ان کی فیڈریشن پاکستان میں فٹبال کی حقیقی ترقی کے لیے بچوں میں فٹ بال میچ کروانے کا انتظام کر رہی ہے اور اس سلسلے میں اسی ماہ 21 سے 29 تاریخ تک پاکستان سمیت چار ممالک کے درمیان ایک انڈر 14 ٹورنامنٹ کروایا جائے گا جس میں بھوٹان، نیپال، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے علاوہ پاکستان کی دو ٹیمیں بھی شرکت کریں گی۔ | اسی بارے میں کرکٹ میں کامیابی ، ہاکی میں صرف دعوے23 December, 2005 | کھیل پنجاب کی واپڈا پر فتح30 September, 2005 | کھیل پہلی وومن فٹ بال چیمپئن شپ27 September, 2005 | کھیل فٹ بال سیریز برابری پر ختم18 June, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||