BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 17 March, 2006, 16:58 GMT 21:58 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
وکٹ مشکل تھی:وولمر
 

 
 
کامران اکمل، معروف
وکٹ کیپر کامران اکمل کومعروف نے بولڈ کر دیا۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر نے کہاہے کہ پہلے ایک روزہ مقابلے کی وکٹ بلے بازی کے لئے آسان نہ تھی۔

جمعہ کو بارش کی نذر ہوجانے والے پہلے مقابلے میں پاکستانی ٹیم مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر201 رنز بناسکی تھی۔ یہ ایک روزہ مقابلہ شدید بارش کی وجہ سے ختم کر دیا گیا۔


باب وولمر کا کہنا ہے کہ پاکستان کا یہ اسکور جیتنے کے لیے کافی نہیں تھا لیکن اس پر مقابلہ کیا جاسکتا تھا۔ان کے خیال میں دو سو تیس دو سو چالیس اچھا اسکور ہوتا۔

وولمر اس وکٹ کو ’ڈبل پیس‘ وکٹ قرار دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس پر گیند کبھی نیچے کبھی اوپر آرہی تھی جس پر یونس خان اور محمد یوسف نے ذمہ داری سے بیٹنگ کی۔

ٹیم میں ریگولر اسپنر شامل نہ کرنے کے بارے میں پاکستانی کوچ کا کہنا ہے کہ اس وکٹ پر سیم اچھی ہوتی ہے لہذا رانا نوید اور محمد آصف کے ساتھ راؤ افتخار کو کھلایا گیا۔

باب وولمر نے کامران اکمل کو کھلانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں کامران اوپنر کی حیثیت سے کامیاب رہے تھے۔ ’شاہد آفریدی کو اوپنر کے طور پر کھلایا جاسکتا تھا جو برصغیر کی وکٹوں پر دھواں دار اوپننگ کرتے ہیں لیکن اس وکٹ پر ان کے لئے بھی مشکل ہوتا۔‘

پاکستانی ٹیم انضمام الحق( کپتان) محمد یوسف۔ یونس خان۔ عبدالرزاق۔ شاہد آفریدی۔ شعیب ملک۔ کامران اکمل۔ سلمان بٹ۔ نوید الحسن۔ راؤ افتخار اور محمد آصف پر مشتمل ہے۔

سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مرون اتاپتو( کپتان) جے وردھنے، اپل تھارنگا، سنگاکارا، تلکارتنے دلشن۔ رسل آرنلڈ، وقار ماہروف، مالنگا، مرلی دھرن، لوکوآراچی اور پرساد۔

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد