BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 27 December, 2005, 13:44 GMT 18:44 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کنیریا پاکستانی ٹیم کا اہم ’مہرہ‘
 

 
 
دانش کنیریا
حالیہ پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز میں دانش کنیریا نے گیارہ وکٹیں لی تھیں
پاکستانی ٹیم کے نائب کپتان یونس خان کا کہنا ہے اگلے ماہ ہونے والی پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے دانش کنیریا ٹیم کا ایک اہم مہرہ ثابت ہوں گے۔

یونس خان کا کہنا ہے ’شین وارن کے بعد دانش کنیریا اس وقت دنیا کے بہترین لیگ سپنر ہیں۔ میرے خیال میں کنیریا کے باعث ہمیں دوسری ٹیموں پر برتری حاصل ہے‘۔

’ہماری ٹیم بہت اچھا پرفارم کررہی ہے اور میرے خیال میں یہ دنیا کو اس فاتح ٹیم کی یاد تازہ کردے گی جوعمران خان کی سربراہی میں کھیلا کرتی تھی‘۔

یونس خان کا مزید کہنا ہے ’مجھے اس سیریز کے شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار ہے‘۔

انگلینڈ کے ساتھ حالیہ سیریز میں زبردست کامیابی نے پاکستانی کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند کردیے ہیں۔ اس سیریز میں پاکستان نے انگلینڈ کودو صفر سے شکست دی جبکہ ایک روزہ میچوں میں پانچ میں سے تین میچ پاکستان نے جیت کر انگلینڈ کو سیریز میں شکست سے دوچار کیا۔

یونس خان کا کہنا ہے ’ہماری ٹیم بہت متوازن ہے۔ ہمارے کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے ساتھ سیریز کے دوران نہایت شانداد بیٹنگ اور بالنگ کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہماری ٹیم جیتنے کی کتنی صلاحیت رکھتی ہے’۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم بھی کے حوصلے بھی کچھ کم بلند نہیں۔ حال ہی میں انہوں نے سری لنکا کو ایک روزہ میچوں کی سیریز میں دو صفر سے شکست دی ہے۔

یونس خان کے خیال میں بھارتی ٹیم نے سابق کپتان سورو گنگولی کو ٹیم میں شامل کرنے کا درست فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے ’میرے خیال میں گنگولی زبردست کھلاڑی ہیں۔ ان کی کپتانی میں ٹیم نے ایسے ایسے میچ کھیلے ہیں جنہیں بھلایا نہیں جاسکتا‘۔

تاہم یونس خان کے مطابق پاکستان کے لیے راہول ڈراوڈ کی وکٹ لینا اصل چیلنج ہے اور یہ کسی تحفے سے کم نہیں ہوگا‘۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ڈراوڈ ایک ایسا بیٹسمین ہے جس میں کھیل کی قسمت بدلنے کی صلاحیت ہے‘۔

بھارتی ٹیم چھ جنوری کو پاکستان پہنچے گی۔ دونوں ٹیمیں تین ٹیسٹ میچ اور پانچ ون ڈے میچ کھیلیں گی۔ پہلا ٹیسٹ لاہور میں چودہ جنوری کو شروع ہوگا

 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد