BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 01 December, 2005, 19:54 GMT 00:54 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
رنز نہ ہونے پر پریشان تھا: کامران
 

 
 
 کامران اکمل
کامران اکمل نے کہا ہے کہ ان کو کوچ اور کپتان نے بہت حوصلہ دیا ہے
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے اعتراف کیا ہے کہ موہالی ٹیسٹ کے بعد بڑا اسکور نہ ہونے پر وہ پریشان تھے اور اب لاہور ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے پر ان کو اطمینان ہے۔

کامران اکمل نے اس سال بھارت کے خلاف موہالی ٹیسٹ میں اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے عبدالرزاق کے ساتھ شاندار شراکت کے ذریعے پاکستان کو ممکنہ شکست سے بچالیا تھا لیکن اس کے بعد گیارہ اننگز میں وہ قابل ذکر اسکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے۔

لاہور ٹیسٹ میں کریئر بیسٹ115 رنز ناٹ آؤٹ بنانے کے بعد تیسرے دن کھیل کے اختتام پر بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کامران اکمل نے کہا کہ بیٹنگ میں اچھی کارکردگی نہ ہونے پر انہیں پریشانی ہورہی تھی لیکن اس دوران کپتان انضمام الحق اور کوچ باب وولمرنے حوصلہ دیا، یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ سنچری اسکور کرنے میں کامیاب ہوئے۔

کامران اکمل لاہور ٹیسٹ کی سنچری کو موہالی کی اننگز سے کسی طور پر کم اہمیت کی حامل نہیں سمجھتے۔ ان کا کہنا ہے کہ موہالی ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم پر شکست کے سائے منڈلا رہے تھے اور ان کی سنچری اور عبدالرزاق کے ساتھ پارٹنرشپ نے میچ بچانے میں مدد دی۔ لاہور ٹیسٹ میں بھی محمد یوسف کے ساتھ ان کی شراکت نے ٹیم کی پوزیشن کو بہتر کیا ہے اور وہ کوشش کرینگے کہ یہ شراکت جاری رہے تاکہ ٹیم کو بڑی سبقت مل سکے۔

کامران اکمل کے خیال میں انگلش بولرز نے شارٹ پچ بولنگ کے ذریعے بیٹسمینوں کو خائف کرنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے اپنے گیم پلان پر عمل کرتے ہوئے بیٹنگ کی اور انگلش بولنگ کو حاوی نہیں ہونے دیا۔

کامران کا کہنا ہے کہ وہ ریکارڈ پر یقین نہیں رکھتے بلکہ ان کی اولین ترجیح ٹیم کے لیے پرفارمنس ہوتی ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہے ہیں۔

 
 
66پلئر آف دی ڈے
کامران اکمل کا لاہور میں موہالی
 
 
66امتیاز کی نظر میں
کامران کی سنچری میری سنچری سے بہتر ہے۔
 
 
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد