|
مبینہ غلط اشارے پر تنقید | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ شائقین کی جانب تحقیر آمیز اشارہ کرنے پر بھارتی ٹیم کے کوچ گریگ چیپل پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ اخباروں کے مطابق مذکورہ واقعہ گزشتہ جمعرات کو اس وقت پیش آیا جب کولکتہ میں بھارتی ٹیم پریکٹس کے بعد اپنے ہوٹل واپس آ رہی تھی۔ یاد رہے کولکتہ سارو گنگولی کا شہر ہے جنہیں حال ہی میں گریگ چیپل کے ساتھ ایک کھلے عام جھگڑے کے بعد کپتانی سے ہٹایا گیا ہے۔ واقعہ پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹائمز آف انڈیا نے لکھا کہ ’ شاید گریگ چیپل کے مزاج کے لیے بھارتی شائقین کا رد عمل بہت جذباتی تھا لیکن شائقین ایسی بے عزتی کے حقدار بھی نہیں تھے۔‘ ’ لیکن گریگ چیپل نے جو معیار سے گرا ہوا اشارہ کیا اس سے یہ بات مسلم ہو گئی ہے کہ بات اب ہجوم کے جذباتی پن سے ہٹ کر خود چیپل کے اشارے پر آ گئی ہے۔‘ ایک دوسرے اخبار ہندوستان ٹائمز نے ایک تصویر شائع کی ہے جس میں بس کی کھڑکی سے ایک انگلی دکھاتا ہوا ہاتھ دکھایا گیا ہے جس کے بارے میں اخبار کا دعوٰی ہے کہ یہ ہاتھ گریگ چیپل کا تھا۔‘ ٹیم کے ترجمان نے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’ ہوا یہ تھا کہ پریکٹس کے دوران چیپل کی انگلی زخمی ہو گئی تھی اور بس میں بیٹھ کر وہ محض اپنی انگلی کو سہلا رہے تھے، وہ کسی کی طرف اشارہ نہیں کر رہے تھے۔‘ واضح رہے کہ اس سال کے اوائل میں نیوزی لینڈ کے جان رائٹ کے بعد بھارتی ٹیم کے کوچ بنائے جانے کے وقت سے چیپل کو میڈیا میں شدید تنقید کا سامنا رہا ہے۔ معاہدے کے مطابق چھپن سالہ گریگ چیپل جون 2007 تک ٹیم کے کوچ رہیں گے لیکن وہ جب سے کوچ بنے ہیں بھارتی ٹیم کی کارکردگی ملی جلی رہی ہے۔ | اسی بارے میں ’معاملہ میرے اور کوچ کے درمیان ہے‘24 September, 2005 | کھیل چیپل و گنگولی تنازع کا فیصلہ آج26 September, 2005 | کھیل چیپل اورگنگولی میں وقتی سمجھوتہ 27 September, 2005 | کھیل گنگولی ٹیم کی کپتانی سے فارغ 13 October, 2005 | کھیل کپتانی کا تنازعہ پھر خبروں میں23 September, 2005 | کھیل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||