|
آفریدی و یونس کے بھاری معاوضے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ کنٹرول بورڈ نے شاہد آفریدی اور یونس خان کو بھی خطیر معاوضےدینے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے پہلے انضمام الحق، عبدالرزاق، یوسف یوحنا اور شعیب اختر کو بھاری تنخواہیں دی جا رہی ہیں۔ کرکٹ بورڈ نےگزشتہ ماہ بیس کھلاڑیوں کو معاہدے کی پیش کش کی تھی جس کے تحت ان کےماہانہ معاوضوں میں اضافہ ہونا تھا۔ اس معاہدے کے تحت بہترین کھلاڑیوں کو میچ فیس اور دورے کے اخراجات کے علاوہ 1800 پونڈ ماہانہ کی پیش کش کی گئی تھی۔ بورڈ کے چئرمین شہریارخان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی اور یونس خان نے سب سے زیادہ کمانے والے کھلاڑیوں میں اپنی جگہ بنانے کے لیے شاندار کھیل مظاہرہ کیا ہے۔ 37 ٹیسٹ میچوں اور 118 ایک روزہ بین الا قوامی میچوں میں حصہ لینے والے نائب کپتان یونس خان نے اپنے آخری چار ٹیسٹ میچوں میں تین سینچریاں بنائی ہیں۔ اپنی جارہانہ بیٹنگ کی وجہ سےمشہور شاہد آفریدی اب تک 208 ایک روزہ میچ اور 19 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور ایک روزہ میچوں میں دوسری تیز ترین سینچری کا ریکارڈ بنا چکے ہیں۔ کرکٹ بورڈ کی طرف سے بھاری معاضے دینے کی سکیم کا آغازگزشتہ سال نومبرمیں کیا گیا تھا جس کا مقصد کھلاڑیوں کی فٹنیس پر نظر رکھنا اور انہیں بیرون ممالک جا کر کھیلنے سے دور رکھنا تھا۔ شہریارخان نے مزید کہا کہ مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کئی دیگر کھلاڑیوں کے معاوضے بھی بڑھائے گئے ہیں۔ ایسے کھلاڑیوں کو تین درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس کے تحت دوسرے درجے میں 1150 پونڈ ماہانہ کا معاوضہ دیا جائے گا جبکہ تیسرے درجے میں 695 پونڈ ماہانہ کا۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||