BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Tuesday, 05 July, 2005, 16:14 GMT 21:14 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
کراچی میں کھیلنے سے انکار
 

 
 
پاکستان اور انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کے اہلکاروں کا اجلاس
پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف نے اجلاس کے بعد اخباری کانفرنس کی
انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اہلکاروں نے کراچی میں ایک ٹیسٹ میچ اور دو ایک روزہ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا ہے اور وہ کراچی میں صرف ایک ون ڈےمیچ کھیلنے پر آمادہ ہوسکتے ہیں۔

منگل کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن جان کار، پلئرز کرکٹ ایسوسی ایشن کے چئرمین رچرڈ بیون اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف اور جرنل منیجر کرکٹ آپریشن ذاکر خان کا ایک اجلاس ہوا۔

یہ اجلاس انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورۂ پاکستان کے مقابلوں کے لیے مجوزہ مقامات کے بارے میں تھا۔

اس اجلاس میں وہ دو برطانوی سکیورٹی اہلکار اینڈی اولمن اور ڈگلس ڈگ شامل تھے۔ یہ افراد کئی دنوں سے ان پاکستانی شہروں کا دورہ کر رہے تھے جن میں اس سیریز کے میچ کروانے کی پاکستان کرکٹ بورڈ نے تجویز رکھی تھی۔

اجلاس کے بعد پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن سلیم الطاف نے
ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے برطانیہ کی کرکٹ ٹیم کے دورے کے لیے جو شہر تجویز کیے تھےان میں تین ٹیسٹ میچوں کے لیے لاہور، فیصل آباد اور ملتان کا نام تھا۔

پانچ ایک روزہ میچوں میں سے پی سی بی دو کراچی ، دو لاہور اور ایک راولپنڈی میں کرانا چاہتا تھا تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اہلکار کراچی میں اپنی ٹیم کوصرف ایک ون ڈے میچ کھلانا چاہتے ہیں

 پانچ ایک روزہ میچوں میں سے پی سی بی دو کراچی ، دو لاہور اور ایک راولپنڈی میں کرانا چاھتا تھا تاہم الگلینڈ کرکٹ بورڈ کے اہلکار کراچی میں اپنی ٹیم کوصرف ایک ون ڈے میچ کھلانا چاہتے ہیں۔
 

برطانوی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وہ ٹیم کا کراچی میں زیادہ دن قیام نہیں
چاہتے۔اس کے علاوہ برطانیہ سے کئی کرکٹ شائقین بھی اس سیریز کو دیکھنے آئیں گے اور ان کی سکیورٹی کے مد نظر بھی کراچی میں قیام مختصر رکھنا چاہتے ہیں۔

سلیم الطاف کے بقول پی سی بی کی اب بھی یہ کوشش ہے کہ انہیں کراچی میں دو میچز کھیلنے کے لیے آمادہ کیا جائے تاہم اگر وہ نہیں مانتے تو کراچی کی بجائے راولپنڈی میں دو میچز کھیلے جا سکتے ہیں۔

سلیم الطاف نے کہا کہ برطانوی سکیورٹی ٹیم بقیہ تمام شہروں سے مطمئن ہے۔
ٹیسٹ میچز میں نیوٹرل ایمپائرز پر پی سی بی کے مطالبے کی بابت سلیم الطاف نے کہا کہ ہم نے اپنا مؤقف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو بتا دیا ہے اور اس پر غور ہو رہا ہے۔

سلیم الطاف کے بقول اگر دونوں ممالک کے کرکٹ بورڈز چاہیں تو ٹیسٹ میچز میں بھی نیوٹرل ایمپائرز کا تجربہ کیا جا سکتا ہے اور انگلینڈ کے ساتھ سیریز کے دوران ہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ کو آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے کہ سیریز کے کم از کم ایک ٹیسٹ میچ میں نیوٹرل ایمپائر رکھنے کا تجربہ کیا جائے، تاہم اجلاس میں اس پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔

سلیم الطاف نے کہا کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پچیس اکتوبر سے شروع ہونے والی اس سیریز کے لیے شہروں کا اعلان ایک ڈیڑھ ہفتے تک کر دیا جائے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد