 |  مشتاق علی نےگیارہ ٹیسٹ میچ کھیلے |
بھارت کے سابق کرکٹ اسٹار سید مشتاق علی نوے سال کی عمر میں ِاندور میں اپنے گھر میں انتقال کر گئے۔ سید مشتاق علی نے انیس سو چونتیس سے انیس سو باون کے درمیان گیارہ ٹیسٹ میچ کھیلے۔ انہوں نےاپنے کرکٹ کیرئر میں چھ سو بارہ رنز بنائے جس میں دو سینچریاں بھی شامل ہیں۔ انہوں نے اپنے اوپنگ پارٹنر وجے مرچنٹ سے پہلے انیس سو چھتیس میں اولڈ ٹرافورڈ میں انگلینڈ کےخلاف سینچری بنا کر کسی غیر ملک میں سینچری بنانے والے بھارت کے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔ چوبیس سالہ فرسٹ کلاس کرکٹ کیرئرمیں انہوں نے تیرہ ہزار رنز بنائے جس میں تیس سینچریاں بھی شامل ہیں اور ایک سو پچپن وکٹ حاصل کیے۔ ان کے بیٹے سید گلریزعلی اور پوتے سید عباس علی نے بھی فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے۔ |