|
فٹبال: بھارت کی فتح | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت نے پشاور میں جمعرات کو پاکستان کو فٹبال میچ میں ایک صفر سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں برتری حاصل کر لی ہے۔ بھارتی فٹبال ٹیم کے کپتان ایس وینکٹیش کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ نیشنل بینک کپ سیریز کے سلسلے میں پشاور کے میچ کا پہلا ہاف کوئٹہ میں کھیلے جانے والے میچ کی طرح نرم رہا۔ اس میں دنوں ٹیموں نے محتاط دفاعی کھیل پیش کیا جس سے میچ ہاف ٹائم تک بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ لیکن تماشائیوں سے بھرے قیوم سٹیڈیم میں دوسرا ہاف کافی دلچسپ ثابت ہوا۔ دونوں ٹیموں نے بھرپور حملے کیے البتہ ان حملوں کو گول میں تبدیل کرنے میں دنوں ٹیمیں کمزور نظر آ رہی تھیں۔ میچ کا واحد گول دوسرے ہاف کے انیسویں منٹ میں کپتان وینکٹیش کی کوشش سے ہوا وینکٹیش کے ایک پاس کو ہیڈ کر کے عبدالحکیم نے بال پاکستانی گول میں پھینک دیا۔ اس کے بعد پاکستانی سٹرایکرز عارف محمود اور محمد عیسی نے کئی مووز بنائیں لیکن آخر میں سب لاحاصل ثابت ہوا اور بھارت یہ میچ ایک صفر سے جیت گیا۔ میچ کے اختتام پر بھارتی کپتان ایس وینکٹیش کو پچیس ہزار روپے کے مین آف دی میچ انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان جعفر خان کا میچ کے بارے میں کہنا تھا کہ یہ ایک اچھا میچ ثابت ہوا اور ہار جیت کھیل کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ لاہور کے میچ میں صرف ایک دن ہے تاہم وہ اسے جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے پشاور کے تماشائیوں کی تعریف کی۔ سٹیڈیم میں مفت داخلے کی وجہ سے بھاری تعداد میں شائقین میچ دیکھنے آئے۔ انہوں نے سیٹیاں اور تالیاں بجا کر میچ کا بھرپور لطف اٹھایا۔
ہم نے انہیں میں سے دو تماشائیوں سے ان کی میچ کے بارے میں رائے جاننا چاہی تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کو پریکٹس کی سخت ضرورت ہے۔ اب سیریز کا آخری میچ کل لاہور میں کھیلا جا رہا ہے۔ بھارت کی جیت نے اس آخری میچ کو دلچسپ بنا دیا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے وہ اس جیت سے زیادہ پراعتماد ہو کر کھیلے گا جبکہ پاکستانی ٹیم اس میچ میں سیریز کو برابر کرنے کے لیے سر دھڑ کی بازی لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||