|
کرکٹ بورڈ کا آئین صدر کے پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کا مسودہ چیئرمین شہریارخان نے منظوری کے لئے صدر کو پیش کردیا ہے۔ شہریارخان نے منگل کو یہ مسودہ صدر کے چیف آف اسٹاف کے حوالے کیا ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے سے وطن واپسی کے بعد صدر پرویز مشرف جو پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن بھی ہیں نئے آئین کی منظوری دینگے جس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ سے ایڈہاک ازم ختم ہوجائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے بارے میں ملک کی بڑی کرکٹ ایسوسی ایشنزپہلے ہی اپنے تحفظات ظاہر کرچکی ہیں جبکہ سینٹ کی اسپورٹس سے متعلق اسٹینڈنگ کمیٹی کے دو اراکین سینیٹر انور بیگ اور سینیٹر مراد علی شاہ نے کمیٹی کے اجلاس کا بایئکاٹ بھی کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ آئین کا مسودہ پہلے اسٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے پش کیا جاناچاہیے تھا لیکن مسٹرشہریارخان کا خیال ہے کہ یہ اہم خفیہ دستاویزبراہ راست صدر کو پیش کی جانی چاہیے ۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||