BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 26 May, 2005, 05:02 GMT 10:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
یوسف یوحنا بھی پہلے ٹیسٹ سے باہر
 

 
 
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ڈیجیٹل ہوم سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ جمعرات سے باربیڈوس کے برج ٹاؤن شہر کے تاریخی کینسنگٹن اوول سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

پاکستان اس ٹیسٹ میں کپتان انضمام الحق اور یوسف یوحنا کے بغیر میدان میں اترے گا۔

یوسف یوحنا والد کی صحت خراب ہونے کی اطلاح ملنے پر ملک واپس جا رہے ہیں۔

ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ کے لیے اپنی تیرہ رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے لیکن پاکستان کی طرف سے ابھی ایسا کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے اور لگتا ہے کہ ٹیم کا اعلان میچ شروع ہونے سے پہلے کیا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز کی تیرہ رکنی ٹیم میں مایہ ناز بیٹسمین برائن لارا کے علاوہ ڈیون سمتھ اور فیڈل ایڈورڈز کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کی طرف سے کیونکہ کپتان انضمام الحق اور آل راؤنڈر شعیب ملک کھیلنے پر پابندی لگنے کی وجہ سے پہلا ٹیسٹ نہیں کھیل سکیں گے اس لیے بازید خان، یاسر حمید اور سلمان بٹ میں سے کسی دو کے ٹیم میں شامل ہونے کی امید ہے۔

سلمان بٹ پہلے دو ایک روزہ میچ کھیلیں ہیں اور پہلے میچ میں انہوں نے 43 رنز جبکہ دوسرے میں وہ 14 رنز بنا ئے تھے۔ اگلے میچ میں یاسر حمید کو چانس دیا گیا اور انہوں نے بھی 41 رنز بنائے۔ اوپننگ کے لیے ان دو کھلاڑیوں میں سے کسی ایک کو موقعہ دیے جانے کی امید ہے۔

دوسری طرف انضمام کی غیر موجودگی میں بازید خان کے کھلائے جانے کے بھی قوی امکانات ہیں۔ بازید خان کو دراصل ٹیسٹ میچ کا کھلاڑی ہی کہا جاتا ہے۔ تاہم انہوں نے ایک روزہ میچ میں بھی کافی پراعتماد اننگز کھیل کر سیلیکٹرز کو مطمئن کرنے کی کوشش کی تھی۔

کینسنگٹن اوول کی وکٹ روایتی طور پر تو ایک تیز وکٹ سمجھی جاتی تھی اور فاسٹ بولروں کو بڑی مدد دیتی تھی لیکن کچھ سالوں سے اب وکٹ ذرا سلو بنائی جانے لگی ہے جو سپن بولروں اور بیٹسمینوں کی مدد کرتی ہے۔ تاہم پچ بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلے دو تین دن تیز بولروں کو بھی مدد دے گی۔

یاد رہے کہ یہ کینسنگٹن اوول کی وہی وکٹ ہے جہاں 58-57 کی سیریز میں عظیم پاکستانی اوپنر اور کپتان حنیف محمد نے 970 منٹ بیٹنگ کر کے 24 چوکوں کی مدد سے تاریخی 337 رنز بنا کر ایک ہارا ہوا میچ ڈرا کروا دیا تھا۔ اس میچ میں ویسٹ انڈیز نے اپنی پہلی اننگز میں نو کھلاریوں کے آؤٹ ہونے کے بعد اپنی اننگز 579 رنز پر ڈیکلیئر کر دی تھی جبکہ پاکستان کی پوری ٹیم صرف 106 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور جب فولو آن کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز شروع کی تو حنیف، امتیاز اور سعید نے اچھی اننگز کھیل کر پاکستان کا سکور 657 رنز پر پہنچا دیا۔

ویسٹ انڈیز کی بھی اس وکٹ سے بہت یادیں ہیں۔ یہ وہی وکٹ ہے جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہاں ٹیسٹ کرکٹ کی چھ سب سے خوبصورت گیندیں پھینکی گئی تھیں۔ 1981 میں جب وکٹ پر جمے رہنے والے انگلینڈ کے کھلاڑی جیف بائیکاٹ کو بولنگ کرنے عظیم فاسٹ بولر مائیکل ہولڈنگ نے اوور کرنا شروع کیا تو بائیکاٹ سے پہلی گیند مس ہوئی، پھر دوسری، پھر تیسری، حتٰکہ چوتھی اور پانچویں بھی۔ لیکن چھٹی گیند پر ہولڈنگ نے بائیکاٹ کی وکٹ اڑا دی۔ اسی وکٹ پر لارا نے 1999 میں آسٹریلیا کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ میں 153 رنز ناٹ آؤٹ کی ایک یادگار اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو وہ میچ ایک وکٹ سے جتوا دیا تھا۔

کینسنگٹن اوول کی وکٹ پر اب تک ویسٹ انڈیز نے 41 ٹیسٹ میچ کھیلیں ہیں جن میں سے 20 جیتے، 5 ہارے اور 15 ڈرا ہوئے ہیں۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آج تک کل 39 ٹیسٹ میچ ہوئے ہیں جن میں سے پاکستان نے بارہ جیتے ہیں، ویسٹ انڈیز نے تیرہ جبکہ چودہ ڈرا ہوئے۔ آج تک پاکستان نے ویسٹ انڈیز آ کر ویسٹ انڈیز سے کوئی بھی ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد