BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Friday, 20 May, 2005, 04:23 GMT 09:23 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
ہار ہو یا جیت جشن لازمی
 

 
 
ویسٹ انڈیز
ویسٹ انڈیزہارے یا جیتے کرکٹ کا جشن لازمی منایا جاتا ہے
ویسٹ انڈیز کی ٹیم آجکل کے بُرے پیچ کے باوجود کیوں اتنی بڑی کرکٹ کی ٹیم سمجھی جاتی ہے۔ آخر کیا ہے یہاں کی مٹی میں اور یہاں کے لوگوں میں کہ کرکٹ ان کے خون میں رچی بسی سی معلوم ہوتی ہے۔

ویسٹ انڈیز کے ان چھوٹے بڑے جزیروں میں گیری سوبرز، روہن کنہائی، کلائیو لائڈ، اینڈی رابرٹس، جوئیل گارنر، ووین رچرڈز اور برائن لارا جیسے عظیم کھلاڑی پیدا ہوتے ہیں۔ ان سب کی لسٹ بہت لمبی ہے لیکن یہاں صرف چند مثالیں دینا مقصود ہے۔

میں یہ سوال لے کر ویسٹ انڈیز آیا تھا اور سوچا تھا کہ اس پر کچھ ریسرچ کروں گا لیکن اس کا جواب پہلے ہی دن سینٹ ونسنٹ کے میدان میں مل گیا۔ اور وہ بھی اس وقت جب ویسٹ انڈیز کچھ عرصہ پہلے جنوبی افریقہ سے بری طرح ہارنے کے بعد پاکستان سے بھی سیریز کا پہلا میچ ہار چکا تھا۔

میں نے آج تک جتنی بھی کرکٹ دیکھی ہے وہ اس سے مختلف تھی جو میں نے کل دیکھا۔ خصوصاً جنوبی ایشیا کے ممالک میں جب بھی کوئی ٹیم ہار جاتی ہے تو تماشائی یا تو میچ ختم ہونے سے پہلے ہی سٹیڈیم خالی کرنا شروع کر دیتے ہیں
اور یا سڑکوں پر لوگ ٹیم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہیں۔ اور کئی مرتبہ تو پتلے بھی جلائے جاتے ہیں۔ لیکن سٹیڈیم میں حالات بالکل مختلف تھے۔

لوگ یہ سمجھتے ہوئے بھی کہ وہ میچ ہار رہے ہیں اور ہار ہی جائیں گےاپنی کرسیوں پر بیٹھے رہے۔ جیسے ہی میچ ختم ہوا اور لوگ سٹیڈیم سے باہر نکلے تو سب کچھ یکسر بدل گیا۔ ایک دم ناچ گانا، مستی اور پینا پلانا۔ یہاں کباب بن رہے ہیں اور وہاں سینٹ ونسنٹ کے جھنڈے بیچے جا رہے ہیں۔ یہاں ایک ٹولی گا رہی ہے تو دوسری ناچ رہی ہے۔

میں نے یہاں کہ ایک شہری سے پوچھا کہ اس کی وجہ کیا ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’ہم کیریبیائی لوگ جیتیں یا ہاریں کرکٹ کا جشن مناتے ہیں اور ہمارا کرکٹ کا جشن منانے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم چھلانگیں لگاتے ہیں یا ڈانس کرتے ہیں۔ برتنوں اور بوتلوں کو بجا کر موسیقی پیدا کرتے ہیں اور اس وقت جو بھی ہمارے ہاتھ میں ہوتا ہے بجاتے ہیں‘۔ ’کرکٹ ہمارے لیے بہت اہم ہے اور ہم کرکٹ کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں، بدقسمتی سے ہم کوئی اچھا پرفارم نہیں کر رہے لیکن آئندہ کچھ دنوں میں یا سالوں میں ہم پھر ٹاپ پر ہوں گے‘۔

سو مجھے معلوم ہوگیا کہ کرکٹ اور ویسٹ انڈیز کا آپس میں رشتہ کیا ہے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد