|
ویسٹ انڈیر کے لیے ٹیم کا اعلان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پیر کو ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے سترہ رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ فاسٹ بولر شبیراحمد اور بیٹسمین بازید خان ایک بار پھر سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جبکہ شعیب اختر اور محمد سمیع فٹ نہ ہونے کے سبب ٹیم میں شامل نہیں کئے گئے ہیں۔ معین خان، کپتان انضمام الحق اور کوچ باب وولمر کی شدید خو اہش کے باوجود ایڈہاک کمیٹی کا اعتماد نہ ہونے کے سبب ٹیم میں واپس نہیں آسکے ہیں۔ ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ کا میچ دانستہ ہارنے کا اعتراف کرنے کے سبب ایک ٹیسٹ میچ کی پابندی اور جرمانے کی سزا کے باوجود شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لیے پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انضمام الحق( کپتان)، یونس خان، شاہد آفریدی، یوسف یوحنا، عبدالرزاق، عاصم کمال، شبیراحمد، ارشد خان، شعیب ملک، سلمان بٹ، یاسرحمید، بازیدخان، راؤ افتخار، کامران اکمل، رانانویدالحسن، شاہد نذیر اور دانش کنیریا۔ پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز میں دو ٹیسٹ اور تین ایک روزہ بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||