BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Thursday, 31 March, 2005, 13:02 GMT 18:02 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
’گنگولی سے رعایت نہیں‘
 
 گنگولی
بھارت کے سب سے کامیاب کپتان ہونے کے باوجود گنگولی کی بطور بلے باز ٹیم میں جگہ پانا مشکوک ہے
پاکستانی کپتان انضمام الحق نے کہا ہے کہ وہ ون ڈے سیریز میں آؤٹ آف فارم بھارتی کپتان سے کسی قسم کی رعایت برتنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

بھارتی کپتان سورو گنگولی کو حالیہ ٹیسٹ میچوں میں بری کارکردگی دکھانے کے بعد مسلسل تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ’ تمام کھلاڑی ’بیڈ پیچ‘ سے گزرتے ہیں اور میں پوری کوشش کروں گا کہ میں گنگولی پر دباؤ بنائے رکھوں۔مجھے گنگولی سے کوئی ہمدردی نہیں ہے اور میں چاہوں گا کہ وہ ون ڈے سیریز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کریں۔‘

گنگولی نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پانچ اننگز میں اڑتالیس رن بنائے ہیں۔ بھارت کے سب سے کامیاب کپتان ہونے کے باوجود گنگولی کی بطور بلے باز ٹیم میں جگہ پانا مشکوک دکھائی دیتا ہے۔

پاکستانی کپتان کو یقین ہے کہ گنگولی کی خراب فارم ان کی ٹیم کے لیے فائدہ مند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ’ اس سے دباؤ میں اضافہ ہوگا۔ ون ڈے میں ہمارا ریکارڈ بہتر ہے اور ہم مثبت اور جارحانہ انداز سے کرکٹ کھیلنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘

پاکستان نے بھارت کوگزشتہ چار ون ڈے میچوں میں شکست دی ہے تاہم انضمام کا کہنا ہے کہ ’ ٹیسٹ سیریز برابر کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ ہم یہ ون ڈے سیریز جیت جائیں گے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ ہمیں اپنے مزاج کو برقرار رکھنا ہوگا اور میرا خیال ہے کہ یہ میچ نہایت پرجوش ہوں گے۔‘

پاکستان نے ون ڈے کے لیے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں۔

ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 2 اپریل کو کوچی، دوسرا 5 اپریل کو وشاکا پٹنم، تیسرا 9 اپریل کو جمشید پور، چوتھا 12 اپریل کو احمدآباد، پانچواں 15 اپریل کو کانپور جبکہ چھٹا میچ 17 اپریل کو دلی میں کھیلا جائے گا۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد