BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Monday, 14 February, 2005, 09:57 GMT 14:57 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
سچن عظیم کھلاڑی ہیں:انضمام
 
انضمام الحق
سچن کی بلے بازی دیکھنے میں ہمیشہ لطف آتا ہے:انضمام
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق نے سچن تندولکر کی زبردست تعریف کی ہے۔

سچن ایک بار پھر اپنی کہنی کی چوٹ سے پریشان ہیں اور پاکستان کے ساتھ ہونے والی سریز میں وہ کھیل سکیں گے یا نہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

انضمام الحق کا کہنا ہے ’ سچن کسی بھی قیمت پر پاکستان کے ساتھ اس سریز میں کھیلنا چاہیں گے‘۔انضمام نے کہا’ سچن ایک عظیم کھلاڑی ہیں اور ایسے بڑے موقع پر وہ ٹیم سے ساتھ ہونا چاہیں گے‘۔

انہوں نے کہا کہ سچن اتنے بڑے کھلاڑی ہیں کہ آپ ہمیشہ ان سے ایک نئی چیز سیکھتے ہیں۔

انضمام کہ کہنا تھا کہ سچن نےپاکستان خلاف کئی میچ کھیلے ہیں لیکن ان کی بلے بازی دیکھنے میں ہمیشہ ہی مزہ آتا ہے۔

سچن کے ساتھ ساتھ انہوں نے بھارتی کپتان سورب گنولی کی بھی کمر تھپتھپائی اور کہا کہ وہ دنیا کے بہترین کپتانوں میں سے ایک ہیں۔

انضمام نے کہا کہ سورب گنگولی کی قیادت میں بھارتی ٹیم میں مثبت تبدیلیاں آئی ہیں پہلے ٹیم کو کامیاب کرانے والا ایک ہی کھلاڑی ہوتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہی۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم اس ماہ کے آخر میں بھارت کے دورے پر آرہی ہے جس میں اس کو پانچ ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچ کھیلنے ہیں۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد