BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 11 December, 2004, 08:41 GMT 13:41 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
تندولکر:گاوسکر کا ریکارڈ برابر کر دیا
 
سچن تندولکر سنیل گاوسکر کے ساتھ
سچن تندولکر سنیل گاوسکر کے ساتھ
سچن تندولکر نے ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے خلاف سنچری بنا کر سنیل گاوسکر کا ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں سچن تندولکر نے اپنی سنچری کپتان سرو گنگولی کے ساتھ ایک سو پچاس رن سے زیادہ کی شراکت کے دوران بنائی۔

انہوں نے یہ سنچری تاپش بیشیا کی گیند پر سنگل بنا کر مکمل کی۔

سچن تندولکر نے یہ ریکارڈ ایک سو انیس ٹیسٹ میچوں اور ایک سو بانوے اننگز میں برابر کیا ہے۔ انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں اب تک نو ہزار سات سو ایک رن بنائے ہیں۔

 گو ہمارے پاس کوہِ نور نہیں مگر ہمارے پاس تندولکر ہے اور وہ اس سے زیادہ قابلِ قدر ہے
 
سنیل گاوسکر

تندولکر تیسرے بیٹسمین ہیں جنہوں نے کرکٹ کھیلنے والے ہر ملک کے خلاف سنچری بنائی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز پندرہ نومبر انیس سو نواسی کو کراچی میں پاکستان کے خلاف کیا۔ اس میچ کی پہلی اننگز میں انہوں نے پندرہ رن بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں انہوں نے بیٹنگ نہیں کی۔

سنیل گاوسکر نے اس موقع پر کہا کہ ’میں تندولکر کو اسکی چونتیسویں ٹیسٹ سنچری پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔جب میں نے پہلی بار تندولکر کو رانجی ٹرافی میں ممبئی ٹیم کے نیٹ میں دیکھا تھا میں اس دن سے یہ جان گیا تھا کہ اس میں خاص ٹیلنٹ ہے‘۔

تندولکر اور ڈانلڈ بریڈمین
تندولکر اور ڈانلڈ بریڈمین

گاوسکر کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بطور ماہر گزارے گئے وقت میں تندولکر نے مجھے بہت متاثر کیا۔انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے لیے تندولکر کا جوش اور جذبہ مثالی رہا ہے اور وہ ہمیشہ توقعات پر پورا اترا ہے۔

گاوسکر نے کہا کہ ’ گو ہمارے پاس کوہِ نور نہیں مگر ہمارے پاس تندولکر ہے اور وہ اس سے زیادہ قابلِ قدر ہے‘۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد