BBCUrdu.com
  •    تکنيکي مدد
 
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
 
وقتِ اشاعت: Saturday, 29 May, 2004, 19:29 GMT 00:29 PST
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
چیپل کوچنگ کنسلٹنٹ مقرر
 

 
 
گریگ چیپل
گریگ چیپل کو دنیائے کرکٹ کا عظیم کھلاڑی مانا جاتا ہے
آسٹریلیا کے سابق کپتان اور اپنے دور کے مایہ ناز بیٹسمین گریگ چیپل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوچنگ سے متعلق پیشکش قبول کرلی ہے اور وہ پاکستان کی قومی کرکٹ اکیڈمی پاکستان اے اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کنسلٹنٹ کے فرائض انجام دیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو رمیز راجہ نے بی بی سی کو بتایا کہ گریگ چیپل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ کام کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے اور وہ سال میں تیس دن پاکستان آکر اکیڈمی اور پاکستان اے کرکٹ ٹیم کی کوچنگ میں اپنا کردار اداکرینگے۔

رمیز راجہ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لئے بھی ان کے وسیع تجربے سے استفادہ کیا جائے گا۔

تاہم انہوں نے یہ واضح کردیا ہے کہ جاوید میانداد بدستور پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ کی ذمہ داری نبھاتے رہیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو نے کہا کہ وہ گریگ چیپل کے مشورے سے ان کی پاکستان آمد کا شیڈول تیار کررہے ہیں وہ وقفے وقفے سے پاکستان آتے رہیں گے۔

پچپن سالہ گریگ چیپل آسٹریلوی کرکٹ کی تاریخ کے چند کامیاب بیٹسمینوں اور کپتانوں میں شمار ہوتے ہیں انہوں نے اپنے ٹیسٹ کریئر کا آغاز اور اختتام سنچری سے کیا۔ انہوں نے87 ٹیسٹ میچز میں24 سنچریوں کی مدد سے7110 رنز اسکور کئے۔

 
 
اسی بارے میں
 
 
تازہ ترین خبریں
 
 
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئے پرِنٹ کریں
 

واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنس کھیل آس پاس انڈیاپاکستان صفحہِ اول
 
منظرنامہ قلم اور کالم آپ کی آواز ویڈیو، تصاویر
 
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>  
پرائیویسی ہمارے بارے میں ہمیں لکھیئے تکنیکی مدد