اولمپکس میں پہلا تمغہ جیتنے والے ممالک

ریو اولمپکس میں پانچ ممالک کو پہلی بار کوئی تمغہ حاصل ہوا ہے

،تصویر کا ذریعہGETTY IMAGES

،تصویر کا کیپشنریو اولمپکس میں پانچ ممالک کو پہلی بار کوئی تمغہ حاصل ہوا ہے

برازیل کے شہر ریو میں جاری اولمپکس کھیلوں میں ابھی تک 71 ممالک تمغے حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں جن میں ابھی تک پاکستان یا بھارت کا نام نہیں ہے۔

اس بار بھی اولمپکس میں 200 سے زیادہ ممالک شرکت کر رہے ہیں جن میں سے بعض ایسے ہیں جنھوں نے پہلی بار طلائی یا کوئی دوسرا تمغہ حاصل کیا ہے۔

٭ <link type="page"><caption> میڈل کے ساتھ ساتھ شادی کی پیشکش</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/08/160815_rio_marriage_proposal_sr.shtml" platform="highweb"/></link>

٭ <link type="page"><caption> ریو اولمپکس میں پاکستان کا سفر تمام، نجمہ پروین بھی باہر</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/08/160815_pakistan_olympics_rio_sh.shtml" platform="highweb"/></link>

٭ <link type="page"><caption> 23 طلائی تمغوں کے ساتھ مائیکل فیلپس کا الوداع</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/08/160814_rio_2016_phelps_gold_mb.shtml" platform="highweb"/></link>

پہلی بار تمغہ جیتنے والے ممالک میں پورٹو ریکو، ویت نام، فیجی، کوسوو اور سنگاپور شامل ہیں۔

پورٹو ریکو کی مونیکا پوئگ نے ٹینس میں خواتین کا سنگلز جیت کر اپنے ملک کو پہلی بار اولمپک گولڈ میڈل دلایا۔

کوسوو کو کیلمنڈی نے جوڈو کے ایک مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنکوسوو کو کیلمنڈی نے جوڈو کے ایک مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا

مونیکا پوئگ نے جرمنی کی اینجلیک کیربر کو براہ راست دو سیٹوں میں شکست دے کر یہ کامیابی حاصل کی۔

ویت نام کے ہوانگ شوان وين دس میٹر ایئر پسٹل مقابلے میں فاتح قرار پائے اور اس طرح انھوں نے اپنے ملک کو اولمپکس کی تاریخ کا پہلا طلائی تمغہ دلوایا۔

انھوں نے یہ مقابلہ 202.5 کے سکور کے ساتھ جیتا۔

کوسوو نے بھی اولمپکس میں اپنا اکاؤنٹ کھولتے ہوئے پہلی بار کوئی تمغہ حاصل کیا ہے۔

سکولنگ نے مائیکل فلپس کو شکست دے کر 100 میٹر بٹرفلائی میں طلائی تمغہ حاصل کیا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنسکولنگ نے مائیکل فلپس کو شکست دے کر 100 میٹر بٹرفلائی میں طلائی تمغہ حاصل کیا

کوسوو کی مازالنڈا كلمینڈي نے جوڈو کے 52 کلوگرام درجے میں طلائی تمغہ جیت کر کوسوو کو پہلی بار یہ افتخار دلایا۔

فائنل میں انھوں نے اٹلی کی اودیتے گيے فريڈا کو شکست دی تھی۔

فیجی کی مرد رگبی ٹیم نے رگبی سیون کے مقابلے میں برطانیہ کو شکست دے کر پہلی بار کوئی گولڈ میڈل اپنے نام کیا ہے۔

مونیکا پوئگ ٹینس میں خواتین کے سنگلز کی فاتح رہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنمونیکا پوئگ ٹینس میں خواتین کے سنگلز کی فاتح رہیں

اس جیت کے بعد فیجی کی سڑکوں پر خوب جشن منائے گئے۔ بینک، دکانیں اور کاروبار بند رہے اور لوگ سڑکوں پر ناچتے گاتے پھرے۔

سنگاپور کے جوزف سكولنگ نے سوئمنگ کے 100 میٹر بٹرفلائی مقابلے میں امریکی تیراک مائیکل فیلپس کو شکست دے کر سنگاپور کے لیے اب تک کا پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا۔

21 سالہ سكولنگ نے 50.39 سیکنڈ میں تیراکی کا مقابلہ جیت کر نیا اولمپک ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔

ہوان شوانگ کا والہانہ استقبال

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنہوان شوانگ کا والہانہ استقبال

خیال رہے کہ مائیکل فیلپس ایک لیجنڈ ہیں اور انھیں اولمپکس کی تاریخ میں سب سے زیادہ میڈلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔

انھوں نے 23 طلائی تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 28 تمغے حاصل کیے ہیں۔

خیال رہے کہ ریو سے قبل اولمپکس کمیٹی کے 206 رکن ممالک میں سے صرف 75 ممالک ہی تمغے جیتنے میں کامیاب ہوئے تھے جبکہ 131 ممالک اس وقت تک کوئی بھی تمغہ حاصل نہیں کر سکے تھے۔