بھارت نے جنوبی افریقہ کو 22 رنز سے ہرا دیا

ابراہم ڈی ویلیئرز موہت شرما کی گیند پر کیچ ہوئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنابراہم ڈی ویلیئرز موہت شرما کی گیند پر کیچ ہوئے

بھارت نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کو 22 رنز سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے۔

بدھ کو اندور میں کھیلے جانے والے میچ میں بھارت کی جانب سے 248 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ساری ٹیم225 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90232" platform="highweb"/></link>

<link type="page"><caption> جنوبی افریقہ نے بھارت کو پانچ رنز سے شکست دے دی</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2015/10/151011_india_south_africa_first_odi_mb.shtml" platform="highweb"/></link>

آؤٹ ہونے والے جنوبی افریقی بلے بازوں میں فاف ڈوپلیسی 51 رنز بنا کر سب سے نمایاں بلے باز رہے۔اس کے علاوہ ہاشم آملہ 17، کوئنٹن ڈی کاک 34 اور جے پی ڈومینی 36 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

بھارت کی جانب سے اکشر پٹیل نے تین اور موہت شرما، بھونیشور کمارنے 3، ایک جبکہ اور ہربھجن سنگھ نے دو وکٹ لی ہیں۔

اس سے قبل بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 247 رنز بنائے۔

بھارت کی اننگز میں بیٹنگ لائن مشکل میں نظر آئی اور ایک وقت میں 124 رنز پر اس کے چھ کھلاڑی آؤٹ ہو چکے تھے۔

دھونی نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور عمدہ اننگز کھیلی

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندھونی نے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سہارا دیا اور عمدہ اننگز کھیلی

تاہم اس موقعے پر کپتان مہندر دھونی نے ذمہ داری سے بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کو مشکل سے نکالا اور قابل دفاع ہدف تک سکور کو پہنچانے میں کامیاب رہے۔

دھونی نے چار چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 86 گیندوں پر 92 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے پہلے بھارت کو ابتدا میں ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب تین کے مجموعی سکور پر شرما تین رنز پر بولڈ ہو گئے۔

دھون اور ریحانے کی شراکت میں سکور 59 رنز تک پہنچا تو دھون 23 رنز پر مورکل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

مجموعی سکور میں 23 رنز کا اضافہ ہو تو کوہلی 12 رنز پر رن آؤٹ ہو گئے۔

بھارت کی چوتھی وکٹ 102 رنز پر ریحانے کی گری جنھیں 51 رنز پر عمران طاہر نے بولڈ کر دیا۔

عمران طاہر

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنجنوبی افریقہ کی جانب سے عمران طاہر نے 2، ربادا نے ایک، مورکل نے دو جبکہ سٹین نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے

اس کے بعد کریز پر موجود کپتان دھونی کا ساتھ دینے رائنا آئے لیکن زیادہ دیر کریز پر ٹھہر نہیں سکے اور بغیر کوئی رن بنائے صفر پر مورکل کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

رائنا کے بعد پٹیل بھی زیادہ لمبی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور 13 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔

بعد میں آؤٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں کمار نے 14، ہربھجن نے 22 اور کمار نے 4 رنز بنائے جبکہ شرما صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کانپور میں سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے بھارت کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد پانچ رنز سے شکست دے دی تھی۔

جنوبی افریقہ کے 304 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 298 رنز ہی بنا سکی۔