ڈی ویلیئرز اور عمران طاہر نے ویسٹ انڈیز کو ہرا دیا

،تصویر کا ذریعہGetty
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں عالمی کرکٹ کپ کے پول بی میں جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کو 257 رنز سے شکست دے دی ہے۔
409 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 34 اوورز میں 151 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://m.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/88564" platform="highweb"/></link>
<link type="page"><caption> جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز: تصاویر میں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/urdu/multimedia/2015/02/150227_cwc_south_africa_windies_pictures_rh.shtml" platform="highweb"/></link>
ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان جیسن ہولڈر کے علاوہ کوئی وکٹ پر نہ جم سکا۔ہولڈر نصف سنچری بنانے کے بعد ڈیل سٹین کی گیند پر کیچ ہوئے۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے پاکستانی نژاد لیگ سپنر عمران طاہر نے 45 رنز دے کر پانچ وکٹیں لیں۔
ایک بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اننگز کے دوسرے ہی اوور میں گذشتہ میچ میں ڈبل سنچری بنانے والے کرس گیل صرف تین رنز بنا کر ایبٹ کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
ایبٹ نے ہی اپنے اگلے اوور میں سیموئلز کو بھی آؤٹ کیا جو کوئی رن نہ بنا سکے۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
اس کے بعد 53 کے مجموعی سکور پر ویسٹ انڈیز کو یکے بعد دیگرے تین وکٹوں کا نقصان اٹھانا پڑا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
پہلے کارٹر کو دس رنز پر مورکل نے آؤٹ کیا پھر عمران طاہر نے سمتھ اور سمنز کو ایک ہی اوور میں پویلین کی راہ دکھائی۔
ویسٹ انڈیز کے آؤٹ ہونے والے چھٹے کھلاڑی سیمی تھے جو پانچ رن بنا کر عمران طاہر کی گیند پر ہی سٹمپ ہوئے۔
63 کے مجموعی سکور پر ویسٹ انڈیز کی ساتویں وکٹ بھی گر گئی جب رسل آرنلڈ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
47 گیندوں میں 22 رنز بنانے والے دنیش رام دین کو آؤٹ کر کے عمران طاہر نے انفرادی طور پر پانچویں اور جنوبی افریقہ کے لیے آٹھویں وکٹ لی۔
ڈی ویلیئرز کی جارحانہ اننگز
اس سے قبل جنوبی افریقہ نے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز کے جارحانہ کھیل کی بدولت 408 رنز بنا ڈالے۔ یہ آسٹریلوی سرزمین پر کھیلے جانے والے ایک روزہ کرکٹ میچوں میں بننے والا سب سے بڑا سکور ہے۔
ڈی ویلیئرز نے صرف 66 گیندوں میں 17 چوکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے 162 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
اس اننگز کے دوران انھوں نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری اور ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین 150 رنز بھی بنائے۔
ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر ڈی ویلیئرز کی جارحانہ اننگز کا خصوصی نشانہ بنے جن کے آخری دو اوورز میں 64 رنز بنے۔ انھوں نے دس اوورز میں کل 104 رنز دیے۔
ڈی ویلیئرز کے علاوہ جنوبی افریقہ کے لیے ہاشم آملہ، فاف ڈو پلیسی اور رائلے روسو نے بھی نصف سنچریاں بنائیں۔
روسو نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 39 گیندوں میں 61 رنز بنائے جبکہ آملہ نے 65 اور ڈوپلیسی نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔
اس ٹورنامنٹ میں اب تک ویسٹ انڈیز نے تین میچ کھیلے ہیں جن میں سے دو میں اسے فتح ملی اور ایک میں شکست ہوئی۔
جنوبی افریقہ نے اب تک دو میچ کھیلے ہیں جن میں سے ایک میچ جیتا اور بھارت کے خلاف اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔







