سمتھ نے بریڈ مین کا ریکارڈ توڑ دیا

،تصویر کا ذریعہAP
آسٹریلیا کے کپتان سٹیو سمتھ نے سڈنی میں انڈیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں سر ڈان بریڈ مین کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
آسٹریلیوی کپتان نے 70 گیندوں پر 71 رنز بنا کر سر بریڈمین کا 48-1947 کا ریکارڈ توڑ دیا جس میں انھوں نے انڈیا کے خلاف سیریز کھیلتے ہوئے 715 رنز بنائے تھے۔
سمتھ اس سیریز میں اب تک 128.16 کی اوسط سے چار سنچریوں کے ساتھ 769 رنز بنا چکے ہیں۔
آسٹریلیا نے بارش کی وجہ سے چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے سے پہلے چھ وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز بنا کر انڈیا پر 348 رنز کی برتری حاصل کر لی۔
آسٹریلیا نے چائے کے وقفے سے پہلے مہمان ٹیم کو 475 کے سکور پر آؤٹ کر کے پہلی اننگز میں 97 رنز کی برتری حاصل کر لی تھی۔
کوہلی اپنے تیسرے دن کے سکور میں صرف سات رنز کا اضافہ کرنے کے بعد رائن ہیرس کی گیند پر مڈوکٹ پر راجرز کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
کوہلی نے اب تک اس سیریز میں 646 رنز بنائے ہیں جو بھارت کی طرف سے کسی بھی سیریز میں دوسرا بڑا سکور ہے۔ اس سے پہلے 1971 میں سنیل گواسکر نے ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلتے ہوئے 774 رنز بنائے تھے۔
اس کے جواب میں آسٹریلیا کے اوپنر راجرز نے 56 گیندوں پر 77 رنز بنائے۔ سمتھ کو محمد شامی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ دیا گیا۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
جو برنز نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے 39 گیندوں پر تین چھکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔
بریڈ مین کا انتقال 2001 میں 92 سال کی عمر میں ہوا اور انھیں عام طور پر کرکٹ کی تاریخ کا عمدہ ترین بلےباز سمجھا جاتا ہے۔







