بلاوائیو: زمبابوے نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے ہرا دیا

سکندر رضا نے چھ چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنسکندر رضا نے چھ چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے

زمبابوے کے شہر بلاوائیو میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ میچ میں زمبابوے نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

زمبابوے نے 224 رنز کا ہدف 45.2 اوورز میں حاصل کر لیا۔

زمبابوے کی جانب سے برینڈن ٹیلر نے پانچ چوکوں کی مدد سے 43 جبکہ سکندر رضا نے چھ چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

اس سے قبل افغانستان نے مقررہ 50 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 223 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے سمیع اللہ شنواری نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 65 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

افغانستان کے دوسرے نمایاں بلے باز محمد نبی رہے، انھوں نے تین چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 54 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے ٹینڈائی چھتارا اور ڈونلڈ تریپانو نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔