ماریا شراپوا نے فرنچ اوپن جیت لیا

،تصویر کا ذریعہAFP
روس کی ماریا شراپووا نے فرنچ اوپن کے فائنل میں تین گھنٹوں پر محیط ایک زبردست مقابلے میں رومانیہ کی سمونا ہیلپ کر ہرا کر دوسری بار فرنچ اوپن جیت لیا ہے۔
روس سے تعلق رکھنے والی27 سالہ شراپووا نے 6/4، 7/6 اور 6/4 سے مقابلہ جیتا۔سمونا ہیلپ نے ایک سیٹ جیتا۔
ماریا شراپوا اب تک پانچ بار گرینڈ سلام ٹائیٹل جیت چکی ہیں۔
ماریا شراپوا پہلی بار 2004 میں ویمبلڈن چیمپئین بنی تھیں۔ ماریا شراپوا ویمبلڈن ٹائٹل کے علاوہ 2006 میں یو ایس اوپن، اور 2008 میں آسٹریلین اوپن جیت چکی ہے۔ شراپوا نے دو بار فرنچ اوپن جیت چکی ہیں۔
رومانیہ کی سمونا فرنچ اوپن میں انتہائی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی تھیں اور فائنل تک پہنچنے میں ایک سیٹ بھی نہیں ہاریں تھیں۔
ماریا شراپوا اور سمونا ہیلپ کے مابین میچ تین گھنٹے دو منٹ تک جاری رہا۔
فتح کے بعد ماریا شراپوا نے کہا کہ یہ ان کی زندگی کا سب سے مشکل گرینڈ سلام تھا جو وہ جیتنے میں کامیاب رہی ہیں۔



