گیل کے انداز میں تبدیلی، ٹیم کے لیے جوا؟

ویسٹ انڈیز کے لیے پریشان کن بات یہ ہے کہ حالیہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کریس گیل کی بیٹنگ میں تبدیلی کی چال نہیں چل سکی ہے

،تصویر کا ذریعہ

،تصویر کا کیپشنویسٹ انڈیز کے لیے پریشان کن بات یہ ہے کہ حالیہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں کریس گیل کی بیٹنگ میں تبدیلی کی چال نہیں چل سکی ہے

مخالف باؤلروں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے کھیل کے آغاز میں جارحانہ انداز اختیار کرنے کے طریقۂ کار کو بدل دیا ہے لیکن ان باؤلروں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کرس نے بڑے شارٹس بعد میں کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ آخری لمحات میں تباہی مچا سکیں۔

تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ویسٹ اینڈیز ایک خطرناک کھلاڑی کو قابو کرنے کا جوا کھیل رہی ہے جو کہ ایک ایسی حکمت عملی ہے جو ان کے لیے اپنے ٹائٹل کے دفاع میں مددگار ثابت ہو گی یا تباہ کن۔

ویسٹ ایڈیز کے اس تند و تیز اوپنر نے حال میں مذاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے بنگلہ دیش کے سوہاگ غازی کو ایک ٹیسٹ میچ کی پہلی گیند پر چھکا مار کر اسے گھر گھر مشہور کر دیا۔

لیکن ایک سال بعد ان کی بیٹنگ کا فلسفلہ تبدیل ہو گیا ہے۔ انھوں نے کھیل کے آغاز کے بجائے کھیل کے آخر میں دھواں دار بلے بازی کرنے کے طریقۂ کار کو اپنانے کی کوشش کی ہے۔

ان کی ٹیم کے لیے پریشان کن بات یہ ہے کہ حالیہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں یہ چال ابھی نہیں چل سکی ہے۔

کرس گیل نے بھارت کے خلاف ٹیم کی شکست اور بنگلہ دیش کے خلاف میچوں میں بال کو سنگل اور دو رنز کے لیے ہٹ کر کے بالترتیب 34 اور 48 رنز بنائے۔

بھارت کے خلاف میچ میں ان کے دو کیچ ڈراپ ہوئے، ان میں ایک کیچ اس وقت ڈراپ ہوا جب انھوں کوئی رنز نہیں بنایا تھا۔کرس گیل نے ان میچوں یہ رنز اتنی سست رفتاری اور خراب سٹرائک ریٹ سے بنائے جو ان جیسے بلے بلے باز کو زیب نہیں دیتے۔

بیٹنگ سٹائل میں تبدیلی سے اب تیز کھیلنے کی ذمہ داری ان کے ساتھی اوپنر ڈوین سمتھ پر بڑھ گئی ہے۔

سمتھ نے بنگلہ دیش کے خلاف جیت میں کرس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 72 رنز بنائے جبکہ گیل 29 بالوں پر 19 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

منگل کو جیت کے بعد سمتھ نے کہا کہ’مجھے نہیں معلوم کہ یہ کوئی حکمت عملی ہے یا نہیں۔میرا مقصد ہوتا ہے کہ کھیل کا آغاز اچھے انداز سے کروں اور میں وہی کر رہا ہوں۔‘

کھیل کے میدان میں کرس کی موجودگی ہی مخالف ٹیم کے لیے پریشان کن ہوتی ہے لیکن اگر ویسٹ انڈیز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنا چاہتا ہے تو کرس کو اپنے پرانے جارحانہ انداز سے کھیلنا ہوگا۔