ایشز: آسٹریلیا بھی مشکلات کا شکار

آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے جا رہے پہلے ایشز ٹیسٹ کے پہلے دن کے اختتام پر پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 75 رنز بنا لیے ہیں۔
آسٹریلیا کو انگلینڈ کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 140 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/87719" platform="highweb"/></link>
اس وقت کریز پر سٹیون سمیتھ اور فلیپ ہیوز موجود ہیں اور دونوں نے بالترتیب 38 اور 7 رنز بنائے ہیں۔
انگلینڈ کی طرح آسٹریلیا کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور 19 رنز کے مجموعی سکور پر شین واٹسن 13 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
آسٹریلیا کو 19 رنز کے مجموعی سکور پر دوسرا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب ایڈورڈ کوون بغیر کوئی سکور کیے آؤٹ ہو گئے۔
انگلینڈ کی جانب سے سٹیو فِن اور جیمز اینڈرسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 215 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
End of سب سے زیادہ پڑھی جانے والی
انگلینڈ کی جانب سے جوناتھن ٹراٹ نے9 چوکوں کی مدد سے 48 اور جونی بیر سٹو نے 7 چوکوں کی مدد سے 37 رنز بنائے۔
ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ انگلینڈ کے دیگر بے باز نمایاں کاررکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور ان کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل نے 5، جیمز پیٹنسن نے 3 اور مچل سٹارک نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور جو روٹ نے اننگز کا آغاز کیا۔
انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 27 رنز کے مجموعی سکور پر ایلسٹر کک 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بدھ کو شروع ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔







