جنوبی افریقہ کی 135 رنز سے فتح

ہاشم آملہ پچاس رن بنا کر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے
،تصویر کا کیپشنہاشم آملہ پچاس رن بنا کر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے

جنوبی افریقہ نے بھارت کو ڈربن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں ایک سو پینتیس رنز سے شکست دے دی ہے۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہاشم آملہ، ڈی ویلیئرز اور جے پی ڈیومنی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور جنوبی افریقہ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ ہاشم آملہ نے آٹھ چوکوں کی مدد سے چھتیس گیندوں میں پچاس رنز بنائے۔ ڈی ویلیئرز نے 76 اور ڈیومنی نے 73 رنز بنائے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://news.bbc.co.uk/sport/hi/english/static/cricket/statistics/scorecards/2011/01/86168/html/scorecard.stm" platform="highweb"/></link>

جنوبی افریقہ کی پہلی وکٹ اکیس رنز پر گری جب سمتھ گیارہ رن بنا کر نہرہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ اگلے آنے والے کھلاڑی انگرم صرف پانچ رن بنا سکے۔

جنوبی افریقہ کی تیسری وکٹ 82 کے مجموعی سکور پر گری جب ہاشم آملہ پچاس رن بنا کر پٹیل کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔ ڈی ویلیئرز اور ڈیومنی نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 131 رن کا اضافہ کیا۔ ڈی ویلیئرز روہت شرما کے ہاتھوں 76 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کو 226 رن پر ایک اور نقصان اٹھانا پڑا جب ملر صرف نو رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔آؤٹ ہونے والے اگلے کھلاڑی ڈیومنی تھے جنہوں نے 89 گیندوں میں 73 رنز بنائے۔ بوتھا 23 رنز، سٹین سات رنز اور مورکل صفر پر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ نے بھارت کو جیتنے کے لیے 290 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کی پوری ٹیم پینتیس اعشاریہ چار اوورز میں 154 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بھارت کی پہلی وکٹ تین رنز پر گری جب وجے صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ٹنڈولکر سات رنز بنا سکے۔ بھارت کی تیسری وکٹ 41 رنز پر گری جب روہت شرما گیارہ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ دو رنز کے اضافے کے بعد یووراج سنگھ آؤٹ ہوئے جبکہ دھونی صرف پچیس رنز بنا سکے۔

ایک سو اٹھائیس رنز پر کوہلی آؤٹ ہوئے جنہوں نے ستّر گیندوں میں 54 رنز سکور کیے۔ وہ بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین رہے۔

ہربھجن سنگھ صفر، رائنا بتیس، نہرا ایک رن اور ظہیر خان چھ رنز پر آؤٹ ہوئے۔

بھارت اور جنوبی افریقے کے مابین دوسرا ایک روزہ میچ پندرہ تاریخ کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔