برطانیہ میں پہلی سیاہ فام، حجاب پہننے والی خاتون ریفری

سنہ 2014 میں جے جے کے خاندان کو صومالیہ سے فرار ہو کر ویمبلی سٹیڈیم کے سائے میں پناہ لینی پڑی۔ آج وہ برطانیہ میں پہلی مسلمان، سیاہ فام اور حجاب پہننے والی خاتون ریفری ہیں۔

اور وہ چاہتی ہیں کہ فٹ بال کھیلنے کے لیے زیادہ سے زیادہ خواتین کی حوصلہ افزائی کریں۔